وزیر اعظم پر درجنوں کتابیں لکھ کرخوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا ، ونے کٹیار کا بیان ملک کو تقسیم کرنے والا ہے
علی گڑھ،09؍ فروری بی جے پی سے ممبر پارلیمنٹ ونے کٹیار کے مسلمانوں کے سلسلہ میں دیا جانے ولا بیان ترقی میں رکاوٹ کا سبب اورملک کوتقسیم کرنے والاہے۔وزیر اعظم پر درجنوں کتابیں لکھ کرخوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ ملک کے عوام آج نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں میں ان کا ساتھ دینا چاہتے ہیں۔ایسے میں ممبر پارلیمنٹ ونے کٹیار کا غیر قانونی اور غیر مناسب بیان وزیر اعظم کے نعرے سب کا ساتھ سب کا وکاس کو عملی جامہ پہنانے میں رکاوٹ بنے گا۔اس سے جومسلمان بھاجپا کے ساتھ جڑ کر کام کر ہے ہیں ان پر برا اثر پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ ونے کٹیار کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ان کا بیان صرف ملک کوتقسیم کرے گا۔ اس کے علاووہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پڑوسی دشمنوں سے ہوشیار رہ کر ہندو مسلم یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔قومی اقلیتی کمیشن نے کو ونے کٹیار کے بیان سے متلعق واقف کر کر ان پر کارروائی کی اپیل کی جائے گی۔ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کو خط ارسال کر کے ونے کٹیار پر تادیبی کارروائی کی اپیل کریں گے