مہاراشٹر کے پونے ضلع میں بھیما ۔ کورے گاؤں جنگ کی 200 ویں سالگرہ کے دورن ہوئے تشدد کیملزم ملند رماکانت کو سپریم کورٹ سے راحت
نئی دہلی7فروری : بھیما۔ کورے گاؤں تشدد کے ملزم رماکانت کو سپریم کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے گرفتاری پر عبوری تحفظ فراہم کیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے بنچ نے کہا کہ معاملے میں درج ایف آئی آر کے تحت گرفتاری ضروری ہو تو ایک لاکھ روپے کے مچلکہ پر چھوڑا جائے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عبوری انتظام کیا ۔کورٹ نے بھیما۔ کورے گاؤں تشدد معاملہ میں اہم ملزم ملند رما کانت کو 20 فروری تک گرفتاری سے عبوری راحت دی ہے ۔ عدلیہ نے مہاراشٹر حکومت کو نوٹس جاری کرکے قانون و انتظامیہ کی صورتحال پر حلف نامہ مانگا ہے۔ ہائی کورٹ نے رما کانت کی ضمانت عرضی مسترد کر دی تھی۔ 20 فروری کو معا ملہ کی اگلی سماعت ہوگی۔ غور طلب ہے کہ بھیما۔ کورے گاؤں تشدد میں فساد بھڑکانے کے ملزم ملندرماکانت کو بامبے ہائی کورٹ نے پیشگی ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ سمبھاجی بھڑے اور ملند رما کانت پر فساد بھڑکانے اور لوگوں کو مشتعل کرنے کا الزام ہے۔مہاراشٹر کے پونے ضلع میں بھیما ۔ کورے گاؤں جنگ کی 200 ویں سالگرہ کے دورن ہوئے تشدد کی آگ ممبئی سمیت ریاست کے کئی شہروں میں پھیلی تھی۔ دلت مظاہرین نے کئی بسوں کو نقصان پہنچا یاتھا اور سڑک اور ریل ٹریفک میں خلل ڈالنے کا کام بھی کیا تھا ۔ بھیما۔ کورے گاؤں جنگ کی 200 ویں سالگرہ کے دوران نئے سال کے دن پونے میں دلت گروپوں اوربنیادپرست ہندوتنظیموں کے درمیان تنازعہ ہو گیا تھا، جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔