ڈویزنل کمشنر ایم اے اگروال کی لاپرواہ افسران کو سخت وارننگ!
سہارنپور(احمد رضا) ریاست کے سینئر آئی اے ایس افسر دیپک اگروال گزشتہ عرصہ جب یہاں کمشنر کی حیثیت سے پہنچے تو چارج لینے کے بعد آپن پنے پرانے انداز میں سب سے پہلے سرکاری فوقیت اور مفاد عامہ کے علاقہ کے عوام کی بہتری کی خاطر کرائے جارہے کاموں کی بابت تینوں اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ سے جانکاری حاصل کی خاص طورسے آپنے پست طبقات، دلتوں اور پچھڑوں کے لئے چلائی جارہی اسکیموں اور پروگراموں کی جانکاری بھی حاصل کرنے کے بعد تینوں اضلاع شاملی، مظفرنگر اور سہارنپور کے لاپرواہ افسران کو یہ ہدایت دی کہ ترقی یاتی کاموں اور عوام کی شکایتوں کی بابت کسی بھی طرح کی ڈھلائی نہ قابل معافی ہوگی، کمشنر دیپک اگروال نے اپنی پچھلی تین میٹنگ میں سبھی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت کے ساتھ ساتھ عوام کی شکایتوں کا ازالہ بھی بیحد ضروری ہے اگر ہم لوگوں کے رہتے ہوئے بھی دور دراز سے آنے والے عوام کی شکایتوں کو نہیں سنا اور دیکھا گیا تو یہ افسوس کا مقا م ہوگا ۔ آپنے کہاکہ صوبا ئی سرکارکی ہدایت کے بعد یہ واضع ہوجاتا ہے کہ صوبائی سرکار اور اسکے نمائندے عوام کی شکایتوں کا موقع پر ازالہ چاہتے ہیں اسلئے آپ سب کے لئے ضروری ہے کہ آپ آنے والی شکایتوں کا ازالہ وقت پر اور صحیح طور پر کریں !
سینئر آئی اے ایس دیپک اگروال ر نے کہا کہ شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ کچھ محکموں کے ذمہ دار شکایتوں کا ازالہ ٹائم سے نہیں کر رہے ہیں جس وجہ سے دور دراز سے آنے والے عوام کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کمشنر موصوف نے سبھی کلکٹرس سے بے باک لہجہ میں فرمایا کہ افسران اپنی ذمہ دار ی سمجھتے ہوئے وقت سے آفس میں بیٹھ کر عوام کی پینڈنگ شکایتوں اور موجودہ شکایتوں کا صحیح طور سے ازالہ کریں اگر شکایت موصول ہوتی ہیں تو کسی کو بھی بخشا نہیں جایئگا اور لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف محکماں جاتی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ آپکو بتادیں کہ ہماری اس اہم کمشنری میں ریاستی چیف سیکریٹری جناب آلوک رنجن کی ہدایت پرہی یہ سرگرمی نظر آرہی ہے یہاں یہ بات بھی خاص ہے کہ ر یاست کے چیف سیکریٹری سینئر آئی ایے ایس راجیو کمار اپنے لکھنؤ آفس میں بیٹھ کر عوام کی شکایتوں کا ازالہ کرنے میں ہمیشہ ہی مصروف رہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس ریاست کی ہر ایک کمشنری اور ہر ایک ضلع کو صاف ستھرا اور ترقی یافتہ ضلع بنایاجائے اور شکایات کا ازالہ بھی مقامی سطح پر پہلی فرصت میں ہی کیاجائے !سرکار آجکل وقف زمینوں، نزول کی زمینوں، قبرستانوں اور سڑکوں پر ہو رہے ناجائز قبضے کے لیے بھی بیحد فکر مند ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوام کو ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور ناجائز قبضوں سے جلد از جلد راحت ملیں اور ٹریفک کا نظام بھی چست درست کیا جائے آپ پچھلے بیس ماہ سے لگاتار ضلعوں کو خوشحال،ترقی یافتہ ،صاف ستھرا اور ناجائز قبضوں سے محفوظ کرنے کے عمل میں اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے آرہے ہیں ،کمشنر کی اچھی سوچ کے مطابق دور دراز سے آنے والے تنگ اور پریشان عوام سیدھے ان سے یا ضلع مجسٹریٹ سے رابطہ بنائیں اور کسی بھی شکایت پر سنوائی نہ ہونے پر محکموں کے افسران کی شکایت بھی انہی سے رابطہ بناکر بیخوف ہوکر کریں! یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ ڈیپارٹمنٹ مقامی ضلع مجسٹریٹ کے خاص احکامات کے باوجود بھی ابھی تک عوام کی زیرالتوا ء شکایتوں اور موجودہ شکایتوں کا صحیح طور سے ازالہ کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہیں آج بھی چند افسران کی لاپرواہی کے باعث ضلع میں پینے کے پانی اور شہر میں گندگی کی پوزیشن پر عوام سے روبرو ہوتے ہوئے اورپینے کے پانی اور شہر میں گندگی کی اس اہم شکایت پر آپنے جلد سدھار لانے کا حکم ماتحت افسران کو دیا ہے قابل کمشنر دیپک گروال نے کل بھی سبھی وبھاگوں کے ذمہ دار آفسران کو وکاس بھون میں ہونے والی اہم میٹنگ کے دوران بار باریہ ہدایات دی ہیں کہ و ہ اپنے اپنے ترقیاتی کاموں کو نشا نہ کے مطابق وقت پر نپٹائیں اور کسی بھی طرح کی شکایت کا موقع نہ دیں کمشنرنے سبھی وبھاگوں کے ذمہ دار آفسران کویہ بھی کہا ہے کہ و ہ اپنے پنے ترقیاتی کاموں کوصوبائی حکومت کے ذریعہ جاری ہدایت کے مطابق کوالٹی، شفافیت اور مستعدی کے ساتھ انجام دلائیں سبھی اہم کام صوبائی سرکار کی ہدایتوں کے مطابق نشانے کے تحت ہی وقت مقرر پر نپٹانے میں دلچسپی لیں قابل ذکر ہیکہ ہمارے قابل کمشنرجناب دیپک اگروال ضلع شاملی، مظفرنگراور سہارنپور اضلاع کے عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے اپنی یہاں تعیناتی سے آج تک بھی ہر ممکن عملی کام انجام دینے کے اپنے پرانے عہد پر قائم ہیں اور لگاتار عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کر رہے! ہیں۔