اُردو نیوز فری رپورٹنگ پروگرام کا کامیاب انعقاد

اُردو نیوز فری رپورٹنگ پروگرام کا کامیاب انعقاد
شولاپور : مورخہ : 06 فروری 2018
شولاپور میں یومِ اُردو کے موقع پر منعقد کردہ تیسرے عشرہ اُردو کے تحت دس دنوں میں مختلف سماجی،ادبی اور تعلیمی اداروں کے اشتراک سے تیرہ پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ اسی ضمن میں عشرے کے تیسرے دن شولاپور میں پہلی مرتبہ جرنلزم کو فروغ دینے اور نوجوانوں کی اس شعبے سے متعارف کرنے اور ان میں اس شعبے کو ذریعہ معاش بنانے کا رجحان عام کرنے کی غرض سے مولانا آزاد اوپن یونیورسٹی کے اسٹڈی سینٹر کے اشتراک سے خادِمانِ اُردو فورم کے ہال میں اُردو نیوز فری رپورٹنگ مقابلہ ،مانو سٹڈی سینٹرکے کوآرڈ نیٹراعجاز شیخ کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ روزنامہ انقلاب کے نائب مدیرشعیب ہاشمی اور این ۔ڈی۔ ٹی۔وی۔ کے نامہ نگار صلاحُ الدّین شیخ اس مقابلے کے ججیس اور مہمانان ِ خصوصی تھے۔ اس مقابلے میں مانو سٹڈی سینٹر کے ڈپلوما این جرنلزم اور شعبہ اُردو ایس۔ایس۔ائے ۔ آرٹس اینڈ کامرس کالج کے پندرہ طُلبہ وطالبات کے حصہ لیا۔
پروگرام کی ابتداء میں فورم کے صدر وقار احمد شیخ نے مہمان کااستقبال کیا اورنائب صدر ایّوب نلامندو عشرہ اردو کا تعارف پیش کیا۔ممبئی سے تشریف لائے مہمانِ خصوصی روزنامہ انقلاب کے نائب مدیرنے اپنی تقریر میں ادارے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کا انوکھا پروگرم منعقد کرکے فورم نے اُردو صحافت کو بڑھاوا دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا میں اُردو صحافت تیسرے نمبرہے لیکن ابھی نامہ نگار بننے کے لیے جرنلزم کی ڈگری لازمی قرار دینے کی وجہ سے اُردو میڈیم کے طالبِ علم اس میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ قابل صحافی بننے کے لیے مشق کرنا ضروری ہے اورفورم نے اس کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ این ۔ڈی۔ٹی۔وی۔ کے نامہ نگار صلاح الدین شیخ نے کہا کہ صحافت کے میدان میں مسلم خواتین بہت پیچھے ہیں۔ انھیں بھی اس شعبے میں پہل کرنے ک ضرورت ہے ۔انھوں نے اس بات پر خوشی ومسرت کا اظہار کیا کہ اس مقابلے میں خواتین نے بڑھ چڑ کر حصہ لیا۔ صدارتی خطبے میں اعجاز شیخ نے کہا کہ سٹی ژن اُردو ہائی اسکو ل میں کئی سالوں سے مانو کا اسٹڈی سینٹر چل رہا ہے لیکن اس قسم کی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ قدم یقیاً نوجوانوں کو صحافت میں دلچسپی پیداکرنے میں فال نیک ثابت ہوگا۔ انھوں نے فورم سے اپیل کی مستقبل میں ایسے مقابلے اور ورکشاپ کے انعقاد میں مانو اسٹڈی سینٹر خادِمانِ اُردو فورم کا ساتھ دیگا۔اس تقریب کی نظامت محمدشفیع چوبدارنے کی اور رسم ِ شکریہ ڈاکٹر عبدُالرّشید شیخ نےادا کی۔