پاکستان میں نہیں ہے روٹی ، مودی پر اعظم خان کا طنز بادشاہ چاہیں تو یورپ بھیج دیں: اعظم خان 

لکھنؤ 3فروری شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی نے جمعہ کو ایودھیا میں رام للا کے ’درشن‘ کے بعد بیان دیا کہ ہندوستان میں جہاد کا خواب دیکھنے والوں کو جناح کے ساتھ ہی پاکستان بھیج دینا چاہئے تھا۔ اس بیان پر سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان نے جوابی حملہ کیا اور پی ایم مودی کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں کیوں بھیجنے کے خواہش مند ہیں جہاں روٹی نام کی کوئی چیز نہیں ، بادشاہ ایسا چاہتے ہیں تو یورپ بھیج دیں۔ واضح ہو کہ شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی جمعہ کو ایودھیا پہنچیتھے۔ وسیم رضوی اپنے انداز میں’ بہ خوشامدئ آقا ‘ کے تحت انہوں نے کہا کہ سیکولر مسلم رام مندر کے حق میں ہیں۔ بقول ان کے ابھی انتہاپسندوں کی طاقت کمزور ہو رہی ہے۔ اس دوران رضوی نے کہا کہ بھارت میں جہاد کا خواب دیکھنے والوں کو جناح کے ساتھ ہی پاکستان چلے جانا چاہئے تھا۔ وسیم رضوی کے بیان پر ایس پی لیڈر اعظم خاں نے کہا کہ بھیجنا ہے تو ان ممالک میں کیوں بھیجتے ہو جہاں روٹی نہیں ہے۔ ملک کے بادشاہ ایسا چاہتے ہیں تو یورپ بھیجیں۔ امریکہ کی ظالم سے بھی اچھی دوستی ہے؛ لیکن مکمل قیام ہوناچاہیے۔حتیٰ کہ جمعہ کو ایودھیا میں میرصادق زماں وسیم رضوی نے رام للا کے’درشن‘ کئے اور کہا کہ بنیاد پرست ملاؤں نے رام مندر کے معاملے کو اب تک الجھا کر رکھا ہے؛ لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جلد ہی مندر کی تعمیر شروع جائے گی ۔