نماز سے لوٹتے وقت کشمیری طالب علموں کے ساتھ تشدد:کھٹرحکومت پر اسدالدین اویسی کی تنقید

مہندرگڑھ 3فروری :ہریانہ کے مہندرگڑھ میں جمعہ کو کشمیری طالب علموں کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کے معاملے میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدراورحیدرآبادسے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر پر شدید تنقید کی ہے اور لاچار و سست قانون و ا نتظامیہ پربرہمی کا اظہار کیا ہے ۔واضح ہوکہ جمعہ کو مہندرگڑھ مرکزی یونیورسٹی کے کچھ طالب علموں کو نماز سے لوٹتے وقت شر پسندوں نے اپنے تشددکانشانہ بنایاگیاتھا ، واقعہ کا اطلاع ایک طالب علم نے نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ دی تھی ۔ مہندرگڑھ کے ایس پی نے بتایا ہے کہ معاملے میں6 ملزمان کا نام سامنے آیا تھا. ان میں سے 3 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 3 دیگر کی شناخت سی سی ٹی وی کی مدد سے کر لی گئی ہے۔ معاملے میں جانچ اب بھی جاری ہے۔ مہندرگڑھ کی ضلع کمشنر گریما متل نے بھی صحیح طریقے سے جانچ کا بھروسہ دیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرین کو طبی مدد بھی مہیا کرائی جائے گی۔