سریش پربھونے عام بجٹ کوتاریخی قراردیا،کہا،تمام زمروں کی تشویشات کارکھاگیاخیال 40فیصد آبادی کوملے گا ہیلتھ انشورنس، بنے گا’نیوانڈیا‘:گڈکری

نئی دہلی، یکم فروری:بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری اور سریش پربھونے بجٹ کو پیش کئے گئے بجٹ کونئے ہندوستان کا بجٹ قراردیاہے۔بجٹ پیش ہونے کے بعد نتن گڈکری نے ٹویٹ کیا کہ وزیرخزانہ نے ایک بہت بڑا بجٹ پیش کیا ہے جس سے ملک میں لاکھوں لوگوں کو فائدہ ملے گا،انہوں نے اسے غریبوں کا حامی اور لوگوں کے مفاد میں بتایا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے بجٹ میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے اعلان کولے کر حکومت کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کی40فیصد آبادی کوفائدہ ملے گا،گڈکری نے اسے تاریخ میں اپنی قسم کا پہلا منصوبہ قرار دیا۔دوسری جانب مرکزی وزیرتجارت سریش پربھو نے عام بجٹ کو نئے ہندوستان کی سمت میں بڑھانے والا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ اس میں تمام زمروں کی تشویشات کاخیال رکھاگیاہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں پربھو نے کہا کہ یہ ایک بڑا بجٹ ہے،اس میں تمام زمروں کے خدشات کا خیال رکھاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جس نیوانڈیاکاعہدکیاہے اس بجٹ میں اسی سمت میں آگے بڑھنے کیلئے اتنظامات کئے گئے ہیں۔یہ نئے ہندوستان کی طرف لے جانے والابجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں، کسانوں، مزدوروں، چھوٹے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کا بھی خیال رکھاگیا ہے۔ آمدنی ٹیکس میں چھوٹ نہیں دئے جانے اور مڈل کلاس کاخیال نہیں رکھے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پرپربھو نے کہا کہ اس بجٹ سے سب کو کو فائدہ ہو گا،درمیانی طبقے کو اس سے بہت زیادہ فائدہ ہونے والاہے۔