سیرتؐ پروگرام۔۱۱ کا شاندار اختتام شاندار انعامات سے طلباء طالبات سرشار نئی نسل میں دین کی سر بلندی ‘ملی تشخص اور شریعت کی حفاظت کا جذبہ پیدا کریں: اسدالدین اویسی ,فروعی مسائل سے پرے آپس میں جذبہ اُخوت کو فروغ دیں: امیر خادمین امت
ناندیڑ، آمنا سامنا میڈیا
دو ماہ کی طویل سرگرمیوں پر محیط خادمین امت کے ’’سیرت ؐپروگرام۔۱۱ ۱۴۳۹ ھ بعنوان : یا ایھا الذین آمنو آمنو‘‘ کا شاندار ختتام عظیم الشان مرکزی جلسہ سیرت النبیؐ و تقسیم اعزازات و انعامات کے ذریعہ عمل میںآیا۔اس اجلاس کی رونق رہے نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب قومی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ‘ رکن پارلیمان اور رکن مسلم پرسنل لابورڈ جن کی آمد سے شرکاء جلسہ طلباء و طالبات سرشار ہوگئے ۔اپنے خطابات سے ملی اتحاد کا پیغام دینے‘ملی مسائل پر ب باک نمائندگی کرنے کے لئے خادمین امت کی جانب سے اسدا لدین اویسی صاحب کی خدمت میں’’بنیان’‘مرصوص‘‘ ایوارڈ پیش کیا گیا ۔نقیب ملت بنیان’‘ مرصوص جناب اویسی صاحب نے شرکاء جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے نئی نسلوں میں دینی شعور کی آبیاری کے لئے خادمین امت کی جاری کوششوں کو سراہا او ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور اساتذہ و الویاء طلباء سے بھی کہا کہ وہ چھوٹی عمر سے ہی اپنے بچوں میں دین کی سر بلندی اور ملی تشخص اور شریعت کی حفاظت کا جذبہ پیدا کریں۔مہمان خصوصی جناب مفتی سالم یمنی چاؤش صدر ال انصاف پبلک فاؤنڈیشن نے بھی خطاب کیا ور سیرت النبیؐ کے مطالعہ اور عملی زندگی میں روبہ عمل لانے پر زور دیا۔ امیر خادمین امت جناب عابد خان صاحب نے اپنے خطاب میں احیائے اسلام اور امت کی سر بلندی کے احساس کو نئی نسل میں فروغ دیتے ہوئے انہیں ذاتی زندگی کی بہتری کے ساتھ ہی اعلائے کلمۃ اللہ کیلئے تیار کرنے پر زور دیا۔ملی اتحاد کے ضمن میں بات کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ ہم پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی جرات کو ‘جماعت اسلامی کی متانت کو‘تبلیغی بھائیوں کے اخلاص کو‘سنی بھائیوں کے حب رسولؐ کو‘ دعوت اسلامی کے حقانیت کو Fiyoاور SIO کے جوش کو سلام کرتے ہیں۔ضرورت ہیکہ ہم تمام ہی ملی و دینی تحریکات کا ساتھ دیں اور ہر کوئی دوسرے کے کاموں میں ہاتھ بٹائے۔مثبت پہلوؤں کو سراہتے ہوئے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں۔فروعی مسائل میں لعمی بحث کو بڑوں کے لئے چھوڑ کر جذبہ اخوت کو فروغ دیں۔واضح ہوکہ مورخہ ۲۸؍جنوری کو حیدرگارڈن ناندیڑ پر منعقد مرکزی جلسہ سیرت النبیؐ و تقسیم اعزازات و انعامات کے روز صبح ۹ بجے ریاستی سطح پر قرآن اینڈ سائنس کوئز کا فائنل مقابلہ لیا گیا جس میں لڑکوں میں اکولہ کی ٹیم اور لڑکیوں میں عمر فاروق مڈل اسکول پوسد کی ٹیم اول رہی جبکہ سیرتؐ کوئز میں صلاح الدین ایوبی میموریل اسکول بھیونڈی کی لڑکوں کی ٹیم اور ضلع پریشد اسکول ہنگولی کی لڑکیوں کی ٹیم اول رہی۔لیکچر سیریز میں جو کہ ۹؍اضلاع پر محیط تھی اور ۴۵۰؍سے زائد شرکاء تھے اس میں ریاستی سطح پر بیڑ کی مستیبن صفی انوری اول اور بیڑ ہی سے صفی انوری دوم انعام کے حقدار رہے۔جبکہ سوم انعام ہنگولی‘پربھنی اور ناندیڑ کے شرکاء نے حاصل کیا۔اس شاندار اجلاس میں ناندیڑ شہر کی مایہ ناز شخصیت فخر مراٹھواڑہ مفتی خلیل الرحمن صاحب کو ’’حضرت ابو ہریرہ ایوارڈ‘‘ اور مہاڈ رائے گڑھ کی معروف تعلیمی شخصیت مفتی رفیق پُرکر صاحب کو ’’سر سید احمد خان ایوارڈ‘‘پیش کیا گیا۔اس کے ساتھ مثالی معلم ’’ابن عباس ایوارڈ‘‘ ناندیڑ سے محمد زبیر ہنگولی سے سعد احمد پربھنی سے شیخ منتجیب نرمل سے محمد اظہرالدین مہسلہ سے مولا علی سیفن مالیگاؤں سے انصاری محمد یونس واشم سے اشفاق خان اکولہ سے عرفان محمد باندرہ سے انصاری محمد جاوید بیڑ سے محمد اشرف اور پوسد سے معین اقبال ان اساتذہ اکرام کو دیا گیا۔مثالی معلمہ ’’ماں عائشہ صدیقہ ایوارڈ‘‘ ناندیڑ سے کوثر بیگم ہنگولی سے پروین صبیحہ پربھنی سے انیس صدیقی نرمل سے شوکت رضوانہ مہسلہ سے شبانہ شہنواز مالیگاؤں سے انصاری جمیلہ بھیونڈی سے راعنا سامیہ اکولہ سے صبیحہ نصرت بیڑسے قاضی روبینہ اور پوسد سے شبانہ پروین صاحبہ کو دیا گیا۔
مثالی صحافی ’’آفتاب صحافت ایوارڈ‘‘ ناندیڑ سے محمد منتجب الدین ہنگولی سے ضیاء الرحمن پر بھنی سے ذکی الدین نرمل سے محمد عبدالوسیم مہسلہ سے محمد شفیع پُر کر واشم سے انصارالدین جوگیشوری ممبئی سے راشد عظیم بیڑ سے عبدالخالق اور پوسد سے سید مجیب الدین کو دیا گیا۔
اپنے تعلیمی اداروں کو وقت اور حالات کی ضرورتوں کے لحاظ سے بنیادی سہولیات سے مزین کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ناندیڑ کے الرضوان گروپ آف اسکولس و کالج بیڑ کے ملیہ گروپ آف اسکولس و کالجس پربھنی کے اندراگاندھی اسکول و جونئیر کالج اور نرمل کے حراء ماڈل انگلش اسکول کو Best School Development Awardدیا گیا۔
![]()
اجلاس کی نظامت عبدالاعلیٰ سر اور برادر محمد داؤد نے کی اجلاس اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نور پاشاہ،عبدالواجد،شیخ یونس،محمد وقار ،عظمت خان،عبدالباسط اور مرزا شارق بیگ کو بیسٹ والینٹرس ایوارڈ اور جناب ہاشمی سر بیڑ ،مدثر صاحب مالیگاؤں،یوسف اعجاز سر پربھنی،فرحان احمد خان پوسد،شیخ فیروز واشم کو بیسٹ ڈسٹرکٹ آرگنائزر ایوارڈ دیا گیا۔
اجلاس کی کامیابی میں محمد اسماعیل،محسن شیخ،عبدالسلام،سید دستگیر،اویس پاشاہ،شاکر خان،ظہیرالدین انعامدار،محترمہ فرحت فاطمہ،محترمہ شاذیہ باجی،امت اللہ عمارہ وغیرہ نے سخت محنت کی۔