اردو اکادمی یوپی کیلئے آصفہ زمانی کا انتخاب خوش آئند :نواز دیوبندی 

اکھلیش حکومت میں اردو اکادمی یوپی کے چیئر مین کی کرسی پر فائز رہ چکے ڈاکٹر نواز دیوبندی نے اپنے ہم منصب نو منتخب چیئر پرسن پروفیسر آصفہ زمانی کو اردو اکادمی کی ذمہ داری ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یوگی حکومت کے اس فیصلے کو درآید درست آید والا فیصلہ قراردیا ہے ۔سابق چیئر مین نے کہا کہ پروفیسر آصفہ زمانی ایک تعلیم یافتہ خانواد�ۂ سے تعلق رکھنے والی سنجیدہ خاتون ہیں اور انہوں نے اردو فارسی کے جائز حقوق کی بازیابی کیلئے ہمیشہ کوشش کرتی آئی ہیں ہمیں امید ہے کہ جو انہیں ذمہ داری دی گئی ہے اس کو ایمانداری سے نبھائیں گی اور اردو کی فلاح و ترقی کیلئے مستحسن اور عملی کوشش جاری رکھیں گی ۔انہوں نے نو منتخب چیئر پرسن سے یہ امید بھی جتائی کی سابق حکومت میں اردو اکادمی کے تحت منظورشدہ تجاویز اور ناقص امور کو بھی عملی جامہ پہنائیں گی ۔