پروفیسر آصفہ زمانی اردو اکادمی کی چیئر پرسن اور ڈاکٹر عارف ایوبی فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی کے چیئر مین منتخب ! دونوں اداروں کی منتظمہ کمیٹی بھی تشکیل یوپی کی مختلف یونیورسٹی سے نمائندگی کوشش 

لکھنؤ (سعید ہاشمی )
صوبے میں یوگی حکومت تشکیل ہونے کے بعد خالی پڑے اقلیتی اداروں کے عہدوں کو پر کرنے کی پیش رفت شروع ہوگئی ہے وہیں اردو اکادمی اترپردیش اور فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی کے سربراہان کو لیکر اردو داں طبقہ میں انتخاب کو لیکر جاری چہ می گوئیوں پر یوگی حکومت نے روک لگاتے ہوئے پدم شری اعزاز یافتہ پروفیسر آصفہ زمانی کو اردو اکیڈمی یوپی کا چیئر پرسن اور ڈاکٹر عارف ایوبی کو فخر الدین علی احمدمیموریل کمیٹی کا چیئر مین نامزد کیا ہے ۔پروفیسر آصفہ زمانی جہاں لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کی سربراہ رہ چکی ہیں اورموجودہ وقت میں ڈاکٹر عارف ایوبی لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے صدر کے عہدہ پربھی فائز ہیں ۔
پروفیسرآصفہ زمانی سابق ریاستی وزیر شیما رضوی کی والدہ ہیں اور تقریبادو درن کتب کی مصنفہ ہیں نو منتخب چیئر پرسن کے ملک اور بیرون ممالک کے ممتاز ادبی رسائل میں دو سو سے زائد مضامین شائع ہوچکے ہیں ۔اور حکومت ہند کی جانب سے انہیں 2010میں فارسی کی اہم خدمات کے اعتراف میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔
1975میں بطور لکچرر اپنا کریئر کا آغاز کرنے والی پروفیسر آصفہ زمانی پہلی خاتون ہیں جنہیں شعب�ۂ فارسی لکھنؤ یونیورسٹی کا شرف حاصل ہے ۔
اور وہ پی ایچ ڈی اور ڈاکٹر آف لٹریچر حاصل کرنے والی پہلی مثالی خاتون بھی ہیں ۔
نو شکیل شدہ ممبران اردو اکیڈمی
حکومت کی جانب سے جاری کردہ سکلر کے مطابق اردو اکیڈمی اترپردیش کی منتظمہ کمیٹی میں محکمہ لسانیات ،فائنانس ،محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سکریٹری ؍سکریٹری ،ڈائریکٹریٹ ،ڈائریکٹر اردو تعلیم ،سکریٹری اردو اکیڈمی اترپردیش ،ہند ی سنستھان یوپی کے چیئر مین ،ڈائریکٹر ،ہندو یونیورسٹی بنارس ،چودھری چر ن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ ،دین دیا اپادھیائے یونیورسٹی گورکھپور ،کے علاوہ مرزا یعسوب عباس لکھنؤ ،ڈاکٹر عباس رضا نیر لکھنؤ ،ڈاکٹر شاداب عالم میرٹھ ،ڈاکٹر پنکجج مشر کشور ،بخشش احمد وارثی ، فہمیدہ سلطانہ مردآباد ،بخشش احمد وارثی ،گوتم بدھ نگر سے سرفراز علی ،میرٹھ سے کنور باسط علی ،بلند شہر سے سید ندیم اختر ،آگرہ سے اشفاق سیفی ،کانپور سے سلیم بیگ ،اور سہارنپور سے ایم آزاد انصاری کو شامل کیا گیا ہے
جبکہ فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ،فائنانس ،سکریٹری ،ایڈیشنل سکریٹری میموریل کمیٹی ڈائریکٹر دور درشن اور ڈائریکٹر آکاشوان بھی کمیٹی کا اہم حصہ ہونگے ۔ممبران میں محمد نعیم،سہیل حیدر علوی ،محمد دانش آزاد ،سید اطہر صغیر زیدی کو بھی مذکورہ کمیٹی میں شامل کیا گیاہے ۔