ایس آئی او گوونڈی یونٹ کی جانب سے منعقد مہم اپنا مقام پیدا کر 2کا اختتامی خطاب 

ایس آئی او گوونڈی کی جانب سے جاری مہم اپنا مقام پیدا کر کا بروز اتوار 21جنوری کو اختتامی پروگرام لیا گیا۔پروگرام میں مشہور و معروف مصنف جناب عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری صاحب، مرزا کامران بیگ صاحب، عبید الرحمن صاحب موجود تھے۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاجسے برادر سلمان منصوری نے انجام دیا۔ اس کے بعد مہم کے کنوینر برادر خلیق الرحمن نے مہم و پروگرام کے افتتاحی کلمات رکھے.جس میں انہوں نے مہم کے چار بنیادی مقاصد مقصد زندگی، اخلاقی گراوٹ کا خاتمہ، مخفی صلاحیتوں کی پہچان، سماج میں،طلوبہ کردار بتائے۔اس کے بعد جناب عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری صاحب نے سیرت النبی اس عنوان پر تقریر کی۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران بچوں کو سیرت کی اہمیت اور سیرت النبی سے کچھ واقعات بتائے اور بچوں کو ان کی ذمہ داری بتائی ۔ اس کے بعد مرزا کامران بیگ صاحب(ماہر اسکالر، انجنیئر) نے اپنا مقام پیدا کر اس عنوان پر تقریر کی۔انہوں نے تقریر کے دوران بچوں کو ان کی زندگی کا مقصد بتایا اور یہ بھی بتایا کہ اللہ تعالیٰ جب آخرت میں سوال کریں گے تو اس میں دوسرا اور اہم سوال یہ ہوگا کہ اپنی جوانی کہا لگائی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوان ہی انقلابی کام کرتے ہیں تو ہمارے نوجوانوں کو ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔اس کے بعد برادر عبید الرحمن(صدر، ایس آئی او ممبئی) نے لڑکپن میں وقوع پذیر ہونے والی صلاحیتیں اور اُن کا تعمیری استعمال اس عنوان پر تقریر کی اور انہوں نے اپنی تقریر کے دوران یہ بتایا کہ کس طرح آپ اپنی صلاحیتوں کو اچھے کاموں میں لگا سکتے ہیں.۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب سے آپ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کا صحیح اور تعمیری استعمال کریں اور سماج کے تحت اپنی صلاحیتوں کوخرچ کریں۔اس کے بعدتقسیم انعامات کیا گیا۔ جس میں ایکٹیو اسکول کا انعام الکوثر اردو ہائی اسکول کو دیا گیا اور بہترین (بیسٹ) اسکول کا انعام انجمن اقراء اردو ہائی اسکول کو دیا گیا۔اس کے علاوہ بھی کافی سارے انعامات دیے گئے۔جس کے بعد برادر خلیق الرحمن نے رسم شکریہ ادا کیا۔اور اسی کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا.