حیدرآباد میں 9تا11فروری مسلم پرسنل لا کا اجلاس عام,طلاق ثلاثہ ،بابری مسجد ، شریعت میں مداخلت کی صورتحال پر قانونی جمہوری جدوجہد کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

طلاق ثلاثہ ‘بابری مسجد ‘ شریعت میں مداخلت کی صورتحال پر قانونی جمہوری جدوجہد کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا
حیدرآباد، 21جنوری شہر حیدرآباد میں 9تا11فروری مسلم پرسنل لا کا اجلاس عام منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف امور بشمول طلاق ثلاثہ ،بابری مسجد ، شریعت میں مداخلت کی صورتحال پر قانونی جمہوری جدوجہد کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔حیدرآباد میں اس اجلاس عام کو کافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ یہ اجلاس استقبالیہ کمیٹی کے صدرنشین بیرسٹراسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی نگرانی میں ہوگا جس میں مختلف مکاتب و مسالک کے علماء خطاب کریں گے۔ تلنگانہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت طلاق ثلاثہ اور شریعت کے سلسلہ میں شعور بیداری کے لئے ایک وفد اضلاع کا دورہ کررہا ہے۔ پریس انچارج و رکن استقبالیہ کمیٹی جناب ایم اے ماجد نے کہا کہ یہ اجلاس عام اہمیت کا حامل ہے جس میں طلاق ثلاثہ ‘بابری مسجد کی بازیابی اور مسلم شریعت میں مداخلت جیسے امور کی یکسوئی کے لئے جمہوری حقوق اور دستور کے تحت حاصل طریقہ کار کی مساعی کی جائے گی۔ ان حالات سے واقف کروانا اور شعور بیدار کرنا جلسہ کا اہم مقصد ہے ۔