جو بویا وہ پایا۔۔۔ مودی کووزیر اعظم کے عہدہ کاغرورہے تیس سے زائدخطوط لکھنے پربھی جواب نہ دینے پراناہزارے ناراض
ممبئی، 21 جنوری:معروف سماجی کارکن انا ہزارے نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے’’اناکامظاہرہ‘‘ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مودی نے ان کے خطوط کا جواب نہیں دیا ہے۔وہ کل مہاراشٹر، سنگھ کے اتاپاڈی تحصیل میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ میں نے گزشتہ تین سالوں میں وزیر اعظم مودی کو 30 سے زائدخطوط لکھے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی جواب نہیں دیاہے۔مودی کا وزیر اعظم کاغرورہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ میرے خطوط کا جواب نہیں دیتے۔اناہزارے نے پہلے کہا تھا کہ وہ 23 مارچ سے تحریک کے اگلے مرحلے کو شروع کرنے جا رہے ہیں۔اناہزارے نے کہاکہ اس وقت ایسی ایسی بڑی تحریک ہوگی جس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی ہے اور حکومت کی وارننگ ہوگی۔