جمہوریت ہی ملک کی ترقی و خوشحالی ,اعلیٰ دینی تعلیمی ادارے جامعہ طیبات میںآل انڈیا دینی مدارس بورڈ کی ایک میٹنگ علاقہ حبیب گڑھ میں منعقدہوئی

سہارنپور21 جنوری (احمد رضا) مدارس میں چھبیس جنوری کے پروگرام کی بابت سرگرمیاں تیز پروگراموں کیلئے مشورہ جاری آج اسی ضمن میں اعلیٰ دینی تعلیمی ادارے جامعہ طیبات میںآل انڈیا دینی مدارس بورڈ کی ایک میٹنگ علاقہ حبیب گڑھ میں منعقد ہوئی جسکی صدرات آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدر مولانا محمد یعقو ب بلندشہری نے کی میٹنگ میں طے پایا کہ یوم جمہوریہ پر حسب سابق تقریب جھنڈا کشائی کی جائے اور قومی ترانہ بھی پڑھاجائے اور ایک سیمنار موؤخہ27 جنوری بروز سنیچر بعد نماز مغرب مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی میں بعنوان جمہوریت ملک کی ترقی و خوشحالی اور بھائی چارے کے لئے ضروری منعقد کیا جائے جس کا مقصد نئی نسل کو جمہوریت کے اقدارسے واقف کرانا ہے جس میں بطور مہمان خصوصی جناب سنجے گرگ ایم .ایل .اے .سہارنپور ،جناب مسعود اختر ایم. ایل. اے سہارنپور دیہات، جناب سنجیووالیا میئر سہارنپور، حاجی فضل الرحمن سماجی خدمت گار وغیرہ حضرات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔نیز مولانا محمد یعقوب بلندشہری صدر بورڈ نے تمام اہل مدارس سے اپیل کی ہے کہ یوم جمہوریہ پر پروگرام منعقد کریں،ہر مدرسے میں جھنڈا کشائی کی جائے ۔نیز یوم جمہوریہ کے موقع پر سیاسی ،سماجی اور حکومت کے نمائندوں کو اپنے پروگراموں میں شرکت کی دعوت دیں۔ شرکائے میٹنگ مولانا محمد یعقوب بلندشہری صدربورڈ، مفتی مجیب الرحمن ، مولانامحمدسلمان ، مولانامحمداحتشام، قاری عبدالسبحان ، قاری محمدافضل ، قاری سعید الظفر ، ٹھیکیدار نور احمد، مولانا ابوالکلام ،صوفی شاہ دین وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔