گلبرگہ،20؍جنوری : آل انڈیاملی کونسل ضلع گلبرگہ کی جانب سے ملک کی موجودہ صورت حال اور مسلمان کے عنوان پر ایک جلسہ عام آج بتاریخ 21جنوری 2018بوقت صبح 10بجے تا دوپہر ایک بجے بمقام رہائش گاہ ڈاکٹرمحمد اصغر چلبل ،نور باغ ،گلبرگہ منعقد ہوگا ۔ شاہ قادری سید مصطفی رفاعی جیلانی سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل نئی دہلی، مولانا مفتی سید محمد باقر ارشد قاسمی مرکزی رکن آل انڈیا ملی کونسل ، ڈاکٹر محمد اصغر چلبل رکن عاملہ آل انڈیا ملی کونسل و دیگر علما ء کرام و دانشوران ملت اس جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ ملت اسلامیہ کے درمند حضرات ،مفکر اسلام و دانشوران ملت اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران سے اس اجلاس میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔ مولانا غوث الدین صدر آل انڈیا ملی کونسل ،مولانا وکیل احمد صدیقی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل ،مولنا شفیق احمد جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ نے برادران ملت سے شرکت کی خصوصی گزارش کی ہے