منشیات سے ناجائز آمدن پر گذارہ کرنے والے امن کے خواہاں نہیں  اتحادی ملک الزام کے بجائے افغانستان پرتوجہ دیں، مائنڈسیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنیوالے اپنے گریبان میں جھانکیں۔:ملیحہ لدوھی پاکستان

نیویارک / اسلام آباد 20جنوری :اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغانستان اورامریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجوں پرتوجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ مائنڈسیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنیوالے اپنے گریبان میں جھانکیں۔پاکستان میں تخریب کاری کے لیے اپنا ریکارڈ دیکھیں۔دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہرتصورکرنیوالے حقائق کاجائزہ لیں۔محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی،منشیات سے ناجائز آمدن،دہشت گردوں کوبیرونی مددکی ضرورت ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 17 سال کی تاریخ بتاتی ہے کہ افغانستان میں طاقت سے کام نہیں چلے گا،طاقت،دباؤکی حکمت عملی افغانستان میں کام کرجائیگی،یہ سوچناخام خیالی ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب نے پاکستان پرافغانستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کا الزام لگایاتھا۔