اترپردیش مدرسہ بورڈ امتحانات :آن لائن فارم میں نئی معلومات طلب، طلبہ و مدرسہ منتظمین پریشان

میرٹھ19جنوری: اترپردیش مدرسہ بورڈ کے لئے وقت پر امتحانات مکمل کرانا اور نتائج کا اعلان کرنا ہمیشہ سے ایک بڑا چیلنج رہا ہے ، لیکن اس سال امتحانات کے فارم داخل کرنے کو لے کر بھی مدرسہ بورڈ کے فیصلہ اور آن لائن سسٹم کی خامی اجاگر ہو رہی ہے اور اس خامی کا خمیازہ مدرسہ منتظمین اور طلبہ کوبھگتنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ دو سال سے یو پی مدرسہ بورڈ کیامتحانات کیفارم ا?ن لائن داخل کیے جا رہے ہیں۔تاہم سال 2018 کیلئے نئے پورٹل کے ذریعہ آن لائن فارم داخل کیے جا رہے ہیں۔ لیکن فارم داخل کرنے میں طلبہ سے پچھلے سرٹیفکیٹ اور مارک شیٹ کے تعلق سے کئی نئی جانکاریاں بھی طلب کی گئی ہیں جن کی پہلے سے جانکاری نہ تو طلبا کو دی گئی ہے اور نہ ہی مدرسہ منتظمین کو اس بابت کچھ بتایا گیا ہے۔آن لائن فارم داخل کرنے کے دوران اب اس طرح کے نئے مطالبہ کی وجہ سے طلبہ اورمدرسہ منتظمین دونوں پریشان ہیں۔فارم داخل کرنے کے لیے مدرسہ بورڈکی آخری تاریخ20جنوری ہے ، لیکن آن لائن فارم داخل کرنے میں پیش آرہی پریشانیاں طلبہ کے حق میں نقصاندہ ثابت ہو رہی ہیں۔خیال رہے کہ آن لائن سسٹم کے ذریعہ یو پی مدرسہ بورڈ نے مدرسہ سسٹم کو تیزاور بہتر بنانے کی کوشش کی تھی ، لیکن اس سسٹم کی خامی یا پھر سسٹم کی کمان سنبھالنے والوں کے فیصلوں نے اب خود بورڈ کے طریقوں پرہی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔