شاعرانہ لب و لہجہ میں مودی پر اکھلیش یادو کاطنز ، مگر وہ کیاجانے جو ہیں اکیلے اس زمانے میں :
شاعرانہ لب و لہجہ میں مودی پر اکھلیش یادو کاطنز ، مگر وہ کیاجانے جو ہیں اکیلے اس زمانے میں :
لکھنؤ 16جنوری :اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو منگل کو ا پنی اہلیہ سارہ کے ساتھ تاج محل کے دیدار پہنچے ، دریں اثنا اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کے استقبال کو پہنچے ہوئے تھے ، نتین یاہو کی ایک تصویر کو ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے شاعرانہ لب و لہجہ میں مودی پر طنز کیا ، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’ محبت کھینچ لاتی ہے اپنے آشیانے میں ، مگر وہ کیاجانے جو ہیں اکیلے اس زمانے میں‘۔ اس ٹوئٹ کے ذریعے اکھلیش یادو نے مودی پر طنز کیا ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم چھ روزہ دورہ پر بھارت آئے ہوئے ہیں ، وہ جمعہ کو احمد آباد جائیں گے۔اکھلیش یادو کے اس ٹوئٹ سے سوشل میڈیا پر متحرک بھکتوں اور حامیوں میں شدید جھڑپ بھی ہوئی مخالفین نے اس ٹوئٹ کو خود اکھلیش سے جوڑ کر پیش کیا تو حامیوں نے اس ٹوئٹ کی حمایت بھی کی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور اس کی بیوی سارہ کے ساتھ مودی احمد آباد میں 8 کلومیٹر طویل روڈ شوکریں گے ۔ نتین یاہو سابرمتی ریور فرنٹ اور گاندھی آشرم بھی جائیں گے۔ واضح ہو کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان کے روحانی رشتہ کو پیر کے دن دکھا گیا اور ’ من ترا حاجی بگویم تو مرا حاجی بگو‘ کا محاورہ بھی اس وقت ثابت ہوا جب مودی نے پروٹوکول توڑ کر آگے بڑھتے ہوئے نتین یاہو کا پرجوش استقبال کیا تھا ۔ اور نتین یاہو نے مودی کی تعریف کرتے ہوئے ایک انقلابی لیڈر قرار دینے میں کوئی تردد نہ کیا۔