اسلامک مشن اسکول سماج کے لئے امید کی کرن ثابت ہوگی اسکول کی افتتاحی تقریب میں محبان علم کا اظہار خیال

اسلامک مشن اسکول سماج کے لئے امید کی کرن ثابت ہوگی
اسکول کی افتتاحی تقریب میں محبان علم کا اظہار خیال
( جالے ۔۔15/ جنوری )
اسلامک مشن اسکول کسی ایک تعلیمی ادارہ کا نام نہیں بلکہ ایک ایسی تحریک کا عنوان ہے جس کا مقصد نئی نسل کے شاندار مستقبل کو یقینی بنانا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر سماج کا ذمہ دار اس مشن کو سمجھ لے تو اس سے معاشرے میں ایک خوشگوار تعلیمی تبدیلی کے امکانات روشن ہو جائیں گے یہ باتیں اسلامک مشن اسکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر مولانا غلام مذکر خان نے اسکول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے کلیدی خطاب کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ ملک جس تعلیمی نظام کے دور سے گزر رہا ہے اس میں اپنی نسلوں کے تعلیمی مستقبل کی اصلاح کے لئے ایک قابل قدر تحریک کی ضرورت تھی مجھے خوشی ہے کہ آج ہم اسلامک مشن اسکول کی شکل میں نہ صرف اس تحریک کی شروعات کر رہے ہیں بلکہ آپ سب کے حوصلوں کو دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ قدم آپ کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہوگا افتتاحی تقریب کی صدارت مولانا مظفر احسن رحمانی نے کی اور نظامت کا فرض اسلامک مشن اسکول کے ڈائریکٹر مولانا محمد ارشد فیضی قاسمی نے نبھایا جب کہ اس موقع پر سابق ایم ایل اے امیدوار امن جھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر سحبان العارفین۔محترمہ راحت پروین۔محترمہ عارفہ شبنم۔مولانا عرفان قاسمی۔محمد عامر نداف۔صحافی رفیع ساگر۔ایم رحمان خان۔مولانا شفاء اللہ قاسمی۔مولانارضاءاللہ بوکھرا۔مولانا مفتی عامر مظہری ۔حافظ قمر جالے۔ماسٹر محمد امجد دوگھرا۔مولاناصغیر احمد پیٹھریا۔محمد حسین کالے۔انجنئر تمنے۔جاوید اقبال عرشی۔مکھیا گلاب انصاری۔جابر حسین۔نشاط احمد۔ماسٹر فہد ریوڑھا۔ موجود رہے اور انہوں نے اسلامک مشن اسکول کے تعلیمی مشن پر عوام کو بیدار کیا تعارفی تقریر میں مولانا فیضی نے اسلامک مشن اسکول کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج ہم جس سفر کی شروعات کر رہے اس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے اور ہماری نئی نسل کو دینی ماحول میں تعلیم کے حصول کا موقع میسر آئے گا انہوں نے کہا قومیں اپنی تہذیب کی بنیاد پر زندہ رہتی ہیں اس لئے ہمیں اپنی نسلوں کی تہذیب وثقافت کے تحفظ کے لئے انقلابی اقدامات کرنے ہوں گے مولانا مظفر احسن رحمانی نے قوم کو آواز دی اور کہا کہ کسی بھی تعلیم کا مقصد سماج کو ایسے افراد فراہم کرنا ہے جو ملک و قوم کی خدمت کو اپنا مشن بنا سکیں لیکن اس وقت ملک کا جو تعلیمی منظر نامہ ہے وہ کافی مایوس کن ہے اس لئے اپنے بچوں کو بہتر تعلیمی نظام سے جوڑنے کے لئے ہمیں اسلامک مشن اسکول کے مشن اور اس کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہوگا تب ہی ہم سماج کو کسی خوشگوار نتیجے تک لے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی تعلیم پر اسی وقت اعتماد کر سکتے ہیں جب وہ اسلامی نظام کے سانچے میں ڈھلے ہوئے ہوں گے۔امن جھا نے اپنے خطاب میں جالے کی سرزمین پر اس تعلیمی مہم کی شروعات کے لئے اسلامک مشن اسکول کے ڈائریکٹر مولانا محمد ارشد فیضی قاسمی اور مینیجنگ ڈائریکٹر مولانا مذکر خاں کو مبارکباد دی اور کہا کہ تعلیم ہر فرد کی انفرادی ضرورت اور ان کا حق ہے لیکن جو تعلیم آدمی کو اپنے مذہب سے دور کر دے اسے تعلیم کہلانے کا حق نہیں کیونکہ ایسے ادارے اچھا شہری بھی پیدا نہیں کر پاتے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اسلامک مشن اسکول سے جالے کے سماج کو زندگی کی نئی سمت ملے گی اور مذہب کے ماحول میں رہ کر نئی نسل کو آگے بڑھنے کا مناسب موقع ہاتھ آئے گا انہوں نے کہا کہ ملک کا پورا تعلیمی سسٹم غیر یقینی صورت حال کا شکار اور تعلیم کے نام پر نئی نسل کے ذہن کو پراگندہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے ایسے ماحول میں اس طرح کی جدوجہد سے ہی ہم بدلتے حالات کا صحیح مقابلہ کر سکتے ہیں مولانا مفتی عامر مظہری نے کہا کہ اسلام کا ابتدائی پیغام ہی تعلیم سے شروع ہوتا ہے اس لئے ہم نئی نسل کو تعلیم کے میدان سے الگ کر کے ان کے شاندار مستقبل کی امید نہیں کر سکتے اس لئے ہمیں پوری ذمہ داری کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھنا ہوگا کہ تاکہ سماج کو مناسب رخ پر لایا جاسکے انہوں نے کہا کہ اسلامک مشن اسکول کے نام سے جالے کی سرزمین پر جس انقلابی سفر کی شروعات ہوئی ہے اس کی میں قدر کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس سے سماج میں بہتر تعلیمی تبدیلی آئے گی اخیر میں مولانا فیضی قاسمی اور مولانا مذکر خاں نے مشترکہ طور پر افتتاحی تقریب میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اسکول میں ایڈمیشن کے اصول وضوابط بتائے جس پر عوام نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔