تعلیمی پسماندہ طالبات کے لیے ” اُردو کوچِنگ کلاس کی افتتاح

تعلیمی پسماندہ طالبات کے لیے ” اُردو کوچِنگ کلاس کی افتتاح

شولاپور۔ آج بروز جمعہ مورخہ ۱۲ فروری ۲۰۱۸ء کو *”خادِمانِ اُردو فورم شولاپور”* کے زیرِ اہتمام ، بی۔کیو۔کے کی نہم جماعت کی تعلیمی ترقی کے لیے مدرسے کی صدر مدرسہ محترمہ انگلگی صاحبہ کے دست ِ مُبارک سے *”اُردو کوچنگ کلاس ” کی” افتتاحی تقریب”* عمل میں آئی۔اس تقریب کی صدارت خادِمانِ اُردو فورم کے صدر محترم وقار احمد شیخ صا حب نے کی۔اس کلاس میں پچاس طلبہ اُردو سیکھیں گے۔ خادِمانِ اُردو فورم تعلیمی پسماندہ طلبہ وطالبات کو *ڈراپ آ ؤٹ* ہونے سے بچانے کے لیے یکے بعد دیگرے تمام اُردو مدارس میں ایسی کلاسیس کا اہتمام کرے گی۔ 
اس تقریب میں فورم کیا تعرف فورم کے نائب صدر ایوب نلامندو نے کیا۔بی۔کیو۔کے۔ کی صدر مدرسہ محترمہ انگلگی صاحبہ، محترم ایس۔اے ۔جبار سر،محترمہ رزوانہ شیخ صاحبہ،محترم ڈاکٹر عبدالرشید شیخ صاحب نے تاثرات پیش کیے۔ محترم وقار احمد شیخ صاحب نے صدارتی تقریر کی۔رسم شکریہ فورم کے ڈائریکٹر محترم عبدالمنان صاحب نے ادا کیا۔ فورم کے سیکریٹر محمد شفیع چوبدار نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر فورم کے خازِن محترم نذیر منشی صاحب، محترم مظہر الوڑی صاحب،محترم محبوب عطار صاحب اور بی۔کیو۔کے ۔ کے اساتذہ شریک تھے۔