سہراب الدین شیخ مڈبھیڑمعاملے کے ٹرائل جج کی موت کے معاملے میں جمعہ کو سماعت

سہراب الدین شیخ مڈبھیڑمعاملے کے ٹرائل جج کی موت کے معاملے میں جمعہ کو سماعت
نئی دہلی،11؍جنوری :سپریم کورٹ2005 کے سہراب الدین شیخ مڈبھیڑ معاملے کے ٹرائل جج بی ایچ لویا کی موت کے معاملے کی آزادانہ تفتیش سے متعلق عرضی کی سماعت جمعہ کوکرے گی۔مہاراشٹر کے نامہ نگار بندھو راج سنبھالی لونے کی عرضی پر وکیل انیتا شنائے نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی طورپر ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملے بے حد اہم ہے اس لئے اس کی سماعت جلد از جلد کرائی جانی چاہیے۔