یوپی انتظامیہ شرمسار ، محافظ ہی بنا لٹیرا  پولیس کانسٹیبل نے لڑکی سے کی عصمت دری 

یوپی انتظامیہ شرمسار ، محافظ ہی بنا لٹیرا
پولیس کانسٹیبل نے لڑکی سے کی عصمت دری
نوئیڈا 11 جنوری :بدعنوانی اور خواتین کے تحفظات کے نعروں کی ایسی ہوا نکلی کہ اب یوپی کے پولیس ہی سرعام عصمت دری کا ارتکاب کر رہے ہیں اور انتظامیہ کی برق رفتاری کا یہ عالم ہے کہ نشہ میں دھت ہوکر نوئیڈا میں یوپی پولیس کا ایک سپاہی انسانیت او رشرم کو تار تار کر رہا ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نوئیڈا میں یوپی پولیس کا ایک سپاہی نشہ میں دھت ہو کر اپنے پڑوسی کی ایک ننھی معصوم بچی کے ساتھ ہوس کاری کو انجام دے بیٹھا ۔ پولیس ا سٹیشن سورج پورکے انچارج انسپکٹر اکھلیش پردھان نے بتایا کہ ملزم سپاہی جب اپنی ڈیوٹی پوری کرکے گھر لوٹا تو ہمسایہ کی بچی کو اکیلی پاکر اس کے ساتھ شرمناک فعل کو انجام دے بیٹھا ۔ جب لڑکی نے شور مچایا تو پاس پڑوس کے لوگوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس اسٹیشن انچارج نے کہا کہ مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور بچی کو طبی امداد اور معائنہ کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔