جہیز کے مطالبہ کو لے کر خاتون انجینئر رچی سسودیا کا تیز دھار دار آلہ سے قتل
جہیز کے مطالبہ کو لے کر خاتون انجینئر رچی سسودیا کا تیز دھار دار آلہ سے قتل
گریٹر نوئیڈا 11 جنوری :گریٹر نو ئیڈاکے کا سناپولیس تھانہ حلقہ کے تحت الفا2 میں مقیم ایک خاتون انجینئرکو جہیز کے مطالبہ کے تحت قتل کرنے کا سنسی خیز واقعہ پیش آیا ۔ مقتولہ کے والد نے اس کے شوہر سمیت چار افراد کے خلاف جہیزکے لیے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ابتدائی تحقیقات شروع کی ہے ۔ پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر برجیش ورما نے بتایا کہ گذشتہ شب رچی سسودیا کا تیز دھار دار آلہ قتل سے قتل کر دیا گیا ۔ مقتولہ کے والد نے یہ بھی الزام لگایا کہ شادی کے بعد بیٹی کے سسرال والوں نے 10 لاکھ روپیہ کی رقم اور جہیز میں اسکارپیو کا رکی مانگ کی تھی ۔ مقتولہ خاتون وپرو کمپنی میں انجینئر کے عہد ہ پر ملازمت کر رہی تھی ۔ اس کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی ۔