امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول ، ممبئی کے سالانہ مقابلے 

امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول ، ممبئی میں ۲۸ اور ۲۹ دسمبر ۲۰۱۷ء پہلی مرتبہ فن فئیرکا مقابلہ منعقد کیا گیا۔طلبہ و طالبات نے مختلف اقسام کے پکوان بنواکر لائے۔ اور اس کو اسٹال لگا کراپنے پکوان کو فروخت کیا۔ طلبہ و طالبات نے بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے فن فئیر میں حصہ لیا۔ دو روز جاری رہے اس فن فئیر میں پہلے روز طالبات نے اور دوسرے روز طلبہ نے اپنے اپنے اسٹال لگائے۔اس سے حوصلہ پاکرطلبہ و طالبات نے مستقبل میں تاجر بننے کا اظہار کیا۔اس دو روزہ پروگرام میں امام باڑہ اسکول کے علاوہ جے آر اسکول اور امام باڑہ ڈیڈ کالج کی طالبات نے بھی پکوان سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اسٹال لگائے ہوئے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ اور اس طرح کے فن فئیر کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے لیے کی خواہش ظاہر کی۔
امام باڑہ میونسپل ہائی اسکول کے سالانہ اسپورٹس کا انعقاد بتاریخ ۲۸تا ۳۰ دسمبر ۲۰۱۷ء اسکول گراونڈ پر کیا گیا۔ اس کا افتتاح اسکول کے ہیڈماسٹر جناب احمد شاہ سر نے کی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ طلبہ و طالبات کے دو گروپ بنا کر کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ جماعت پنجم سے جماعت ہشتم کا ایک گروپ اور جماعت نہم سے جماعت دہم کا ایک گروپ۔ اسپورٹس کے انعقاد سے طالبات میں کافی جوش و خروش پایاگیا۔پہلے دن طلبہ کے کرکٹ ، کھو کھوکے مقابلے منعقد ہوئے۔ دوسرے دن طالبات کے مقابلے منعقد ہوئے۔ تیسرے دن لیمو چمچہ ، potato ریس اوردوڑ کے مقابلے وغیرہ منعقد ہوئے۔ (محمد اسلم)