امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول، ممبئی میں تعلیمی نمائش

۱۹ اور ۲۰ دسمبر ۲۰۱۷ کو امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول میں ایک تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش کا افتتاح پہلے روز عائشہ بائی ٹرسٹ کے مجیب سر نے ۱۹ دسمبر کو کیا۔ وارڈ کےAO اسکول محترمہ شندے صاحبہ نے کیا۔ اس موقع پراسکول کے صدر اور اسٹاف مو جود تھے۔ دوسرے روز بی وارڈ کے اسٹنٹ کمیشنر جناب شروڈکر صاحب کے ہاتھوں نمائش کا افتتاح ہوا۔ اس وقت اسکول کے صدر مدرس احمد سر، امام باڑہ پرائمری کی انچارج محترمہ شاہانہ مس، جے آر اسکول کے انچارج الیاس سر ، AO میم، اردو سیکنڈری کی بیٹ آفیسر محترمہ نسرین آرزو آپا، mps کی بیٹ آفیسر موجود تھے۔ دوسرے روز کی نمائش میں جے آر اسکول نے بھی حصہ لیا تھا۔ اس نمائش کو دیکھنے کے لیے ایسٹ بائیکلہ میونسپل اسکول سے ہاجرہ مس ،فاطمہ مس ناگپاڑہ اسکول سے حنا مس وغیرہ بھی اپنے اسکول کے طلبہ و طالبات کے ساتھ موجود تھیں۔
اسکول ہذا کے صدر مدرس نے مہمانان کا گل دے کر استقبال کیا۔ اسکول کے طلبہ و طالبات نے نہایت ہی محنت اور لگن سے تاریخ و شہریت، جغرافیہ، انگریزی، حساب،سائنس کے ماڈل اور چارٹس بنائے تھے۔ اس کے لئے اساتذہ نے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کیں۔ دو روزہ جاری رہے نمائش میں طلبہ و طالبات کے ماڈلس اور چارٹس سے مہمانان اور دیگر اسکولس کے طلبہ و طالبات کافی متاثر ہوئے۔ (محمد اسلم، شعبہ نشرواشاعت)