مسلم خواتین کی ہمدردی دکھانے والے گجرات کی مسلم خواتین کابھی دردسمجھیں:اخترالواسع

نئی دہلی،28؍دسمبر :مسلم خواتین (شادی پر حقوق کا تحفظ) بل 2017 پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کے بعد حکومت کی طرف سے اس کوجلدبازی میں پاس کرانے کی ہو رہی کوششوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے معروف اسلامک اسکالراورمولاناآزادجودھپور یونیورسٹی کے صدر پروفیسر اخترالواسع نے کہا ہے کہ جس طرح حکومت بل کو پیش اور پاس کرانے میں جلد بازی کامظاہرہ کررہی ہے وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکار کو گجرات فسادات کے دوران ہوئی بیواؤں کادردبھی سمجھناچاہیے۔انہوں نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہاکہ اس بل کو اس شکل میں پاس کیاجاناٹھیک نہیں ہے۔