مبینہ گؤ کشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

سہارنپور، 22 دسمبر: اتر پردیش کے سہارنپور ضلع میں تھانہ نکور کے تحت پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر مبینہ طور پر گؤ کشی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ ایس پی دیہات مشرا نے آج بتایا کہ مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر تھانہ نکوڑ پولیس مو قعہ پر پہنچی اور وہاں گؤ کشی کرتے ہوئے ایک شخص عبدالستار کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے موقع سے 30 کلو گرام بیف اور گؤکشی کے آلات برآمد ہوئے ہیں ۔