جامعہ رحمت گھگرولی سہارنپور میں ہر سال کی طرح امسال بھی سردی سے بچاؤ کے لیے بلا مذہب و ملت ضروت مندوں میں لحاف اور گدوں کی تقسیم سہارنپور کے ڈی ایم، پی کے پانڈے اور ایس۔ایس۔پی ،ببلو کمار کی خصوصی شرکت
سہارنپور ۲۰ دسمبر، آمنا سامنا میڈیا: جامعہ رحمت گھگرولی جوکہ شمالی ہند کا مرکزی ادارہ ہے جہاں ملت کے نونہالوں کو دینی وعصری علوم سے آراستہ کرایا جاتا ہے وہیں طلبہ کو تربیت سازی خدمت خلق اور حب الوطنی ایثار و غمخواری کے جذبے سے سرشار کرایا جاتا ہے سردی کے موسم میں ہر سال سردی سے بچاؤ کے لئے جامعہ کے ہوسٹل میں قیام پزیر غریب و نادار طلبہ اور علاقہ کے کمزور اور بے سہارا لوگوں کی بلا لحاظ مذہب وملت ادارہ خدمت کرتا ہے گذشتہ روز بھی ایک پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر رام سروپ نے اور نظامت ادارہ جامعہ ہذا کے متحرک و فعال مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل نے کی مہمان خصوصی عالی جناب پی۔کے پانڈے DM سہارنپور و عالی جناب ببلوکمارSSP سہارنپور و عالی جناب پشپیندر کمار ضلع اقلیتی فلاح وبہبودافسر سہارنپور و مولانا فرید مظاہری مینیجر جامع مسجد کلاں سہارنپور چودھری مظفّر صدر مسلم گرلس کالج سہارنپوروSDM نکوڑ گنگوہ وغیرہ اور بڑی تعداد میں قرب و جوار سے ذمہ داران و معززین حضرات موجود رہے موقع پر طلبہ اور غرباء میں لحاف اورگدے تقسیم کئے اورDMوSSP سھارنپور ومولانافرید اور مظفر چوہدری کو مغیثی ایوارڈ سے نوازا گیا انکی بہترین خدمات کے اعتراف میں. اس پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بے سہارا بچوں اور عورتوں کی اورغریبوں کی خدمت کرنا بہترین خدمت خلق ھے اوراس طرح کے پروگراموں سے ملک میں خیر سگالی کا ماحول پیدا ہوگا اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب مضبوط ہوگی انہوں نے مولانا مغیثی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مولانا اور یہ ادارہ جامعہ رحمت قومی یکجہتی کی علامت ہے آخر میں مولانا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانان خصوصی نے اپنے ہاتھوں سے لحاف اور گدے تقسیم کئے