امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول کی میرا آنچل میری پہچان میں کامیابی
آمنا سامنا میڈیا: ممبئی ،حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند اور گرلس اسلامک آرگنائزیشن، ممبئی کے ذریعے اہتمام میرا آنچل،میری پہچان کانفرس ۱۶۔۱۷ دسمبر ۲۰۱۷ ء کو ممبئی میں منعقدہوئی۔ اس کانفرس میں امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول کی طالبات نے تقریری، مہندی، ڈرائینگ، Best out of West مقابلوں میں حصہ لیا۔جسمیں نہم الف کی طالبہ شاہ بے نظیر نے Best out of Westمقابلے میں شرکت کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا۔ طالبہ کو 500روپیے، ٹرافی اور سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔ طالبات کو نادرہ مس نے رہنمائی کی تھی۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور مجیب سر کے ہاتھ سے طالبہ کی حوصلہ افزائی۔ اس مو قع پر سعیدہ مس اور لھانے سر بھی موجود تھے۔