ہوٹل تاج لینڈ میں انقلاب ایوارڈ ز۲۰۱۷ ممبئی کی پر وقار ایوارڈس تقریب میں اقراء انٹرنیشل ویمنس الائنس ” آٰئیوا ” کی روح رواں عظمی ناہید صاحبہ کو کامیاب خاتون کے ایوارڈ سے نواز ا گیا ،

آمنا سامنا میڈیا:۱۹ دسمبر،اتوار ۱۷دسمبر باندرہ کے ہوٹل تاج لینڈ میں انقلاب ایوارڈ ز۲۰۱۷ ممبئی کی پر وقار ایوارڈس تقریب میں مختلف شعبٰہ حیات سے وابستہ مثالی شخصیات کو ملک و ملت کی نمایاں خدمات اور صلاحیتوں کے اعتراف میں باوقار ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔ایوارڈ یافتگان میں آل انڈیا مسلم پرنسل لاء بورڈ کی رکن اقراء انٹرنیشل ویمنس الائنس ۔۔۔ آٰئیوا۔۔۔ کی روح رواں عظمی ناہید صاحبہ کو کامیاب خاتون کے ایوارڈ سے نواز ا گیا ، آمنا سامنا میڈیا نیٹ ورک سبھی ایوارڈ یافتگان کو دل کی گہر ا ئی سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس مثالی ایوارڈ تقریب کے لیے سبھی اردو نواز حلقہ احباب کی جانب سے آمنا سامنا میڈیا ڈاٹ کوم اور آمنا سامنا میڈیا نیٹ ورک ،انقلاب کے سبھی کارکنان اور مدیر اعلی شاہد لطیف صاحب کو مباکباد پیش کرتے ہیں