کانگریس نے مودی اورامت شاہ کے گھرمیں گھس کرمات دی ہے:رندیپ سنگھ سرجیوالا
نئی دہلی18دسمبر: کانگریس نے آج کہاکہ گجرات میں اس نے محاذ ضرور ہارا ہے لیکن جنگ جیت لی ہے اور گھمنڈ، پیسہ اور طاقت کے زورپر،اقتدار کی طاقت بنیاد پر الیکشن جیتنے اور کانگریس سے پاک ہندستان کا خواب دیکھنے والوں کو شکست دی ہے۔کانگریس کے گجرات کے انچارج جنرل سکریٹری اشوک گہلوت ، سینئر لیڈر سشیل کمار شندے اور محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ گجرات انتخابات میں پارٹی صدر راہل راہل گاندھی اور کانگریس کی اخلاقی جیت ہوئی ہے۔کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کو ان کے گھر میں گھس کر مات دی ہے۔