کانگریس میں تنظیمی تبدیلی کی ضرورت:کمل ناتھ

نئی دہلی18دسمبر: کانگریس کے سینئر لیڈراورسابق مرکزی وزیرکمل ناتھ نے گجرات اسمبلی انتخابات کے رجحانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کوتنظیم میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔مسٹرکمل ناتھ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ گجرات اسمبلی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کے رجحان پارٹی میں تنظیمی تبدیلی کی ضرورت کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی شکست کے اسباب پر سنجیدگی سے غوروفکر کرے گی او رمستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔