اسلام سماج میںعورت کو تحفظ فراہم کرتاہے اور استحصال کے ذرائع پر پابندی لگا تا ہے ۔ اسماء زہرہ (حیدرآباد) وائی ایم سی اے میدان ممبئی میں ویمنس کانفرنس کے دوسرے دن کامیاب اورعمائدین شہر خواتین کا خطاب
دوسرے دن کے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس کے بعد محترمہ ریحانہ دیشمکھ نے اسلام میں صفائی اور نظافت کی اہمیت اور امت کی ذمہ داری پر قرآن و حدیث کی روشنی میں خطاب کیا۔ ان کے بعد محترمہ ممتاز نذیر صاحبہ نے اپنے عصرِ حاضر خواتین کی حالت زار پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے حضرت مریم، حضرت ہاجرہ، حضرت فاطمہؓ اور حضرت خدیجہؓ کی مثال پیش کی کہ وہ ان جلیل القدر خواتین نے کن مشکل حالات میں کس صبر و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ سورہ النساء کی آیت روشنی میں کہا کہ تمہارے رب نے تمہیں ایک ایک جان سے پیدا کیا ہے۔ ممتاز نذیر نے دور جاہلیت میں بچیوں کے زندہ درگور کیا جانے کا ذکر کرے بتایا کہ کس طرح رسول ﷺ نےانہیں جینے کا حق دیا اور بلند مقام و مرتبہ پر فائز کیا۔آپ نے اعدادو شمار کی مدد سے ثابت کیا آج دنیا پھر اسی جاہلیت کی طرف لوٹ رہی ہے۔
دوسرے اجلاس میں مساواتِ مردو زن کے عنوان پر پینل ڈسکشنرکھا گیا تھااسکی نظامت جبین چودھری صاحبہنے کی اور محترمہ تنویر خانم، محترمہ فاخرہ صاحبہ، محترمہ فرحانہ شاہ ایڈوکیٹ صاحبہ نے اس میں حصہ لیا۔اس کے بعد ترانہ پیش کیا گیا اور اسلامی تہذیب کی مثال پیش کی۔حیدرآباد سے تشریف فر ما مہمان خصوصی محترمہ اسماء زہرہ صاحبہ نے "وجود زن سے ہے تصویر کاینات میں رنگ” اس عنوان پر اپنی تقریر میں فرمایا کہ اسلام کا خواتین کو مختلف رول اور ذمہ داریاں دینا عین فطرت کے مطابق ہے ۔. دین اسلام میں جزا اور انعام کے معاملے خواتین و مرد برابر کے حقدار ہیں۔اسلام سماج میںعورت کو تحفظ فراہم کرتاہے اوراس کے استحصال کے تمام ممکنہ ذرائع پر پابندیا ں لگا تا ہے۔ اس پروگرام میں زندگی مختلف شعبوں میں باحجاب مسلم کامیاب مسلم خواتین اور عمائدین شہر خواتین نے بھی رہنمائی کی۔ اس ویمنس کانفرنس اور تہذیبی میلے میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔
امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا جناب توفیق اسلم صاحب نے اختتامی خطاب فرمایا. انھوں نے کہا کہ اسلام مرد و خواتین میں عدل قائم کرتا ہے.اسلام خواتین کی عزت و تکریم سے نوازتا ہے.اسلام ہی نے خواتین کو عظمت عطا کی ہے اور عورت کو بطور انسان حقوق دلائے ہیں۔آزادی نسواں کے اتنے بلنگ بانگ دعوں کے با وجود اب مغربی تہذیب عورت کو وہ مقام نہیں دے سکی جو اسلام آج سے ڈیڑ ھ ہزار سال پہلے دے چکا ہے.ممبئی شہر کی سطح پر منعقدہ مقابلوں کے نتائج کا اعلان ہوا. اور تقسیم انعامات کی کاروائی کے ساتھ کانفرنس اختتام کو پہنچی ۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند ممبئی کی ناظمہ محترمہ سلمی بیگ صاحبہ نے شر کاء کانفرنس , مہمانان اور دیگر تمام افراد کا شکریہ ادا کیا. اور اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا۔