ایس آئی او، ممبئی کی جانب سے لیا گیا طلبہ کے لیے IFC لیڈرس کیمپ

یس آئی او طلبہ ونوجوانوں کی اسلامی تنظیم ہے جو سماج کی تشکیل و نوع کی خاطر جدوجہد کرتی ہے اور طلبہ و نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ارتقاء کرنے کی کوشش کرتی ہے اسی اہم امر کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی کے مختلف علاقوں سے ۱۰تا ۱۵ سال کی عمر کے طلبہ کے لیے اہم تربیتی لیڈرس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔یہ کیمپ بتاریخ ۱۱ دسمبر، بمقام وکرولی پارک سائٹ میں منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش ۵۰ طلبہ نے شرکت کی ۔
پروگرام کا آغاز سورہ طٰہٰ کی آیات کے درس سے ہوا ۔باہمی تعلقات کے سیشن کے بعد مہمان خصوصی جناب عابد اطہر صاحب نے جنت کی سیر موضوع کے تحت طلبہ کی رہنمائی کی بعدازاں مختلف مقابلوں (نعت، کوئز) وغیرہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ طلبہ نے بہت ہی دلچسپی سے موضوع کو سنا اور اس ضمن میں جنت کی حصولی کے تئیں کییجانے والے اعمال کو عملی طور پر انجام دینے کا عہد کیا۔
اختتام پر طلبہ کا یہ احساس رہا کہ ایسے پروگرام طلبہ کی صلاحیت میں نکھار پیدا کرتے ہیں اُن کی شخصیت کی تعمیر کرتے ہیں لہٰذا ایسے کیمپس کاتکرار کے ساتھ ا نعقاد کیا جاتا رہنا چاہیے ایک روزہIFC لیڈرس کیمپ کی نظامت کے فرائض بردد اخلاق نی انجام دیے بردر سہیل میراروڈکی اختیتامی تذکیر پر پروگرام کا اختتام ہوا.

حسن شیخ
سکریٹری ایس، آئی، او ممبئی ڈویزن.