بروز بدھ ۱۳ دسمبر ۲۰۱۷ ۔
کہ جماعت اسلامی ہند (ممبئی) کے حلقۂ خواتین کی جانب سے ان شا ءاللہ مورخہ ۱۶ اور ۱۷دسمبر کو شہر وائی ایم سی اے میدان میں ایک عظیم الشان خواتین کی کانفرنس کا انعقاد ہوگا ۔ اس تہذیبی میلہ کا مرکزی موضوع 146میرا آنچل میری پہچان145 ہےاور اس میں ہزاروں طالبات و خواتین شرکت متوقع ہے ۔ اس اہم تقریب کی تفصیلات کو ذرائع ابلاغ تک پہنچانے کی خاطرایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ پریس کانفرنس بروز بدھ ۱۳ دسمبر ۲۰۱۷ سہ پہر ۴ بجے مراٹھی پترکار سنگھ ۔ آزاد میدان سی ایس ایم ٹی میں ہوگی۔
اس پریس کانفرنس سے محترمہ سلمیٰ بیگ ، محترمہ ممتاز نذیر اور جناب حبیب سید خطاب فرمائیں گے اور نامہ نگاروں کےسوالات کا جواب دیں گے۔