رسول خدا ﷺ کی سیرت پاک پر شاندار تقریبات کا انعقاد اللہ کے رسول ﷺ کل کائنات کیلئے امن اوررحمت کے علمبردار!
سہارنپور۹دسمبر(احمد رضا) گزشتہ شب محسن انسایت نبی پاک ﷺ کی یوم ولادت پر ضلع بھر میں درجن بھر چھوٹے بڑے پروگرام اپنی اپنی طرز پر مختلف تعلیمی اور سماجی اداروں کی جانب سے یہاں شاندار انداز میں منعقد ہوئے سبھی پروگرام اس پاکپروردگارکے پاک رسولﷺ کی شایان شان ہی بہتر سے بہترانداز میں مرتب دئے گئے سبھی پروگرام نے یہی پیغام ہمیں دیاہیکہ جس نے چودہ سو سال قبل تمام عالم کو انسانیت اور اخلاق کا ناقابل فراموش سبق سکھایا اور اللہ کی وحدانیت کا پیغامدیا آج اسی کی سیرت سے کچھ سیکھنے اور کل عالم کو سکھانیکا سب سے موضوع موقع ہے کل دیر رات اسی مقصد سے یہاں خانقائے برحانیہ میں اللہ کے رسولؐ کو محسن انسانیت جیسے بلند القاب سے پکارے جانے کی تعریف بیان کرتے ہوئے مہمان خصوصی کی حیصیت سے بھاگل پور سے یہاں تشریف لائے حضرت صوفی سید فراز چشتی نے آپکی سیرت پر دل کی گہرائیوں سے اس پیغام کو عام کیا کہ غار حرا میں اللہ نے جو کلام اپنے حبیب کو پیش کیا اور سکھایا وہی پیغام اللہ کے اس محسن ﷺنے ہم سبھی کو سکھا کر آج امت مسلمہ کو اسی پاک کلام نے دنیا بھرمیں انسانیت کی پہلی صف میں ہم سبھی کو لا کھڑا کیا ہے یہی کلام اللہ ہم سب کیلئے سب سے مقدم اورت بلند تر ہے صوفی فراز چشتی نے فرمایاکہ دنیا میں دو ارب کے قریب مسلم آبادی اس بات کی گواہ ہے کہ اللہ کے رسولؐ نے قرآن کے مطابق جو زندگی گزاری صحیح معنوں میں وہی زندگی دین و آخرت کی کامیاب ترین زندگی ہے ، اللہ کے رسولؐ نے قرآن کے حوالے سے یہ پیغام بھی پورے عالم میں پہنچا یا کہ اللہ کا دین ہی صحیح اور سچا دین ہے! اللہ نے یہ پیغام دیا ہے کہ جو زمین والوں پر رحم کریگا آسمان والا اس پر رحم کریگا خانقائے بر حانیہ کے گدی نشین احتشام چشتی صابری کلندری نے کہاکہ قرآن کی اسی آیت مبارک کو اپنے سینے سے لگاکر سینہ با سینہ پورے عالم میں ہر انسان کے روشن دل و دماغ میں مضبوطی کے ساتھ پے وست کرنیکا جو کام نبی پاکﷺ کیا وہ ہم سبکیلئے ایک نمونہ اور سبق ہے نبیﷺ نے کل عالم کو دکھا دیا کہ قرآن وحدانیت ، انسانیت اور کل عالم کے لئے امن اور کامیابی کا پیغام ہی نہی بلکہ نظام زندگی اور نظام خلقت ہے سجادہ نشیں سید احتشام چشتی نے کہاکہ جو قرآن کو سینے سے لگائیگا اس کی دنیا وی زندگی بھی کامیاب اور خوشحال بنے گی اور وہی قبیلہ اور قوم روز محشر کو بھی اللہ کی خاص رحمت کے سائے میں ہوگی کہ جو اللہ اور اللہ کے رسولؐ کی اطائت کرنے میں سب سے آگے ہوگی !خانقائے برحانیہ کے سجا دہ نشین صوفی احتشامچشتی نے اللہ کے رسولؐ کو عالم امن کا قابل ترین علمبردار قرار دیا احتشام چشتی نے سنجیدہ انداز میں کہا کہ سیرت پاک کو چھوڑ نے والے دین اور دنیا کے میدان میں خالی ہاتھ رہینگے آپ نے کہا ہم سب پر اللہ کے قرآن اور اس کی تعلیمات کا جو رحم سے پور سایہ ہے اسی کے دم پر آج ہم اس دنیا میں محفوظ اور خوشحال ہیں اس موقع پر ملک کے نامور قوال مکرم صابری اور رئیس صابری نے اپنا نعتیہ کلام اور قوالیاں اللہ کے رسولﷺ شان میں پیش کی ، محفل میں خاص طور سے سید راغب ، ارشد زبیری، اکرم سیفی، محرم علی پپو، حسین حیدری، آرش ، محبوب عالم وغیرہ کی شرکت قابل تعریف رہی پروگرام کے شاندار اختتام پر سید تبارک علی چشتی صابری نے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے سبھی مہمانوں کی گل پوشی کی بعد تقریب صوفی سید فراز نے اللہ کے حضور میں دعاء فرمائی اور کل امت کیلئے اللہ ربالعزت سے بہتری اور عافیت کیلئے دعاء کی مقبولیت کی درخواست کی ! آج یہاں اسلامیہ ڈگری کالج میں بھی اردو دپارٹ مینٹ کے ہیڈ ڈاکٹر غزنفر عباس زیدی کے زیرِ اہتمامجشنِ عید میلادؐکے تحت یہاں پر صبح ہی سے درجنوں اسکول کالجوں کے طلبہ وطالبات کا تقریری اور نعت خوانی کا مقابلہ شاندار انداز میں منعقد کرایا گیا جسمیں اسلامیہ انٹر کالج ، مسلم گرلز انٹر کا لج ،گرو نانک گرلز انٹر کالج سر سیّد میموریل ہائی اسکول کے علاوہ بہت سے دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء اورطالبات نے بھڑ چڑھکر حصہ لیا۔اس موقع پر پیغمبرِاسلامؐکسی خاص طبقہ ،خاص خطّہ یا کسی خاص زمانہ کیلئے دنیا میں نہیں بھیجے گئے تھے انہوں نے کہا کہ آپ ؐاللہ کے آخری نبی ہیں اور کل عالم کے اور ہر زمانہ کے نبیؐ ہیں جو دنیا کو جہالت کی تاریکیوں سے نکالنے علم کیطرف لیجانے اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تشریف لائے تھے۔پروفیسر فیّاض انصارینے کہا کہ حضورِ اکرمؐکی تعلیمات پر چل کر ہی دنیا میں امن وآشتی قائم ہوسکتی ہے ،پروفیسر اختر علیخاں نے کہا کہ حضور رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے ایک رول ماڈل ہیں ، مولانا انعام اللہ قاسمی نے حضور ؐکی سنّتوں کا احیاء کرنے اور آپؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے پر زور دیاگیا! پروفیسر ڈاکٹر ذیغم عبّاس زیدی،مولانا عبداللہ خالد خیر ا بادی، مولانا اسعد حقانی ندوی اور ڈاکٹر قدسیہ انجم نے بھی سیرت پاک ﷺ پر اپنی روشنی ڈالی اسکول کے50کے قریب طلبہ وطالبات نے تقریری و نعت خوانی کے مقابلہ میں حصّہ لیکرسیرت پاک ﷺ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ محسن انسانیت ﷺنے پوری دنیا میں ہی نہیں بلکہ کل عالم میں آپسی بھائی چارہ اور وحدانیت کا جو پیغام عام کیا ہے وہ ہر حال میں ہم سب کے لئے باعث فخر اور باعث سبق ہے ۔ آج دنیا میں انسانیت اور اخلاقیات کا دن با دن گلا گھوٹا جا رہا ہے اس کا باعث اللہ اور اسکے رسولؐ کی تعلیمات سے ہٹ جانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔مقریر نے زور دیکر کہا کہ دنیا میں امن اور آپسی بھائی چارہ کیلئے نبی ﷺ کی سیرت پر قائم رہنا ہوگا اور دین حق کو اپنے سینوں میں اتارنا ہوگا تبھی ہم دنیا کے فتنوں سے خود کو بچا سکتے ہیں اس اہم تقریب میں سانیا ، عبدالباست ،ترمیم ، تسلیم ، زیبا، شمائلا ، فلک ، روقیہ، ارشی زیدی اور احمد موجود رہے قابل ذکر ہے کہ آج طلبہ وطالبات نے حضورؐ کی تعلیمات ،والدین کی خدت اور امنِ عالم کے موضوعات پراظہارِخیال کیا تقریب کی صدارت اسلامیہ ڈگری کالج کے کنٹرولر پروفیسراختر علیخاں نے بڑے شاندار اور مہذب انداز میں فرمائی اختر علیخان نے اپنے اہم خطاب میں طلباء سے امید ظاہر کی کہ وہ رسولﷺ کی زندگی کو اپنا آئیڈیل بنائیں اور اپنی دینی اور دنیاوی زندگی کو گلزار بنائیں! پروگرام کی نظامت کے فرائض سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد زبیری نے نبھائے تقریب میں اسلامیہ ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آر پہی شرما ، ڈاکٹر سویتا شرما ،جامعہ مظاہر علوم کے مولانا عبداللہ خالد ،جامعہ مظاہر علوم کے مولانا اسعد حقّانی ندوی، المعہدالاسلامی مانکمؤ کے مولانا انعام اللہ قاسمی،ہندو گرلز انٹر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر قدسیہ انجم،اسلامیہ ڈگری کالج کے ڈاکٹر ضیغم عبّاس زیدی اور کالج کی منتظمہ کمیٹی کے صدر پروفیسرفیّاض انصاری کا تعاون قابل ذکر رہاا س موقعہ پر پروگرام کے چئیر مین حافظ عارف عثمانی علیگ نے بتا یا کہ اس اہم پروگرام کا مقصد طلبہ وطالبات کو حضورؐ کی ذاتِ مبارکہ اور انکی تعلیم سے روشناس کراناہے!