• جمعرات, جون 1, 2023
  • Hindi
  • English
  • Donate Us
  • Contact Us
  • Refund Policy
  • Terms & Conditions
  • Privacy Policy
  • About Us

Aamna Samna Urdu News | Mumbai India Aamna Samna Urdu News | Mumbai India -

  • سرورق
  • مہاراشٹر
  • بھارت
  • دنیا
  • اسلامیات
  • تعلیم
  • جرائم
  • آمنا سامنا اسپیشل
  • مضامین
  • اردو چوپال
    • گوشئہ تاجدار تاج
  • Donate Us
Aamna Samna Urdu News | Mumbai India

گجرات انتخاب میں بیلیٹ پیپرس کا استعمال کیا جائے ،ای وی ایم مشینیں جمہوریت کیلئے خطرہ :ڈاکٹر منظور عالم

On دسمبر 5, 2017

نئی دہلی5دسمبر
 ای وی ایم مشینوں پر اٹھنے والا اعتراض دن بہ دن قوی ہوتاجارہاہے اور آئے دین ایسے ثبوت وشواہد سامنے آرہے ہیں جو بتاتے ہیںکہ ای وی ایم مشینوں میں گڑبڑی کی جارہی ہے ،جمہوریت کا گلاگھونٹا جارہاہے اور عوام کا ووٹ غلط جگہ جارہاہے ،ان خیالات کا اظہار ایک پریس نوٹ میںملک کی موقر تنظیم آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالم نے کیا ،انہوں نے کہاکہ یوپی سمیت کئی ریاستوں کے انتخابی نتائج پر اس طرح کے سوالات اٹھے ہیں،عام آدمی پارٹی کے ایک رکن نے سرعام یہ ثابت بھی کردیاتھاکہ مشین ہیک کی جاسکتی ہے اور انہوں نے کرکے بتایاتھا، اب اتر پردیش میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے ان اعتراضات کو بالکل پختہ کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بات اتفاقی نہیں ہوسکتی ہے کہ یوپی میں جہاں بیلٹ پیپرس کا استمعال ہواہے وہاں بی جے پی کو صرف 15 سیٹوں پر جیت ملی ہے جبکہ اس کے برعکس جہاں ای وی ایم مشینوں سے ووٹنگ ہوئی ہے وہاں 46 سیٹوں پر بی جے پی کو جیت ملی ہے ،کچھ امیدوار کو ایک بھی ووٹ نہیں ملے ہیں جب کا ان کا دعوی ہے کہ 300 کے قریب صرف ہماری فیملی کا ووٹ ہے ۔
ڈاکٹر منظور عالم نے کہاکہ ای وی ایم کے ذریعہ ہونے والی ووٹنگ جمہوریت کےلئے سم قاتل اور عوام کے ساتھ فریب ہے ،اس طریقہ انتخاب سے عوام کی رائے کا گلا گھونٹا جارہاہے ،عوام جنہیں اپنا رہنما منتخب کرنا چاہتی ہے ان کے بجائے کوئی اور زبردستی ان کا لیڈر منتخب ہورہاہے اور اسے انتخاب کا جمہوری طریقہ نہیں کہاجاسکتاہے ،انہوں نے کہاکہ ای وی ایم میں گڑبڑی کی شکایتیں بہت قوی ہوتی جارہی ہیں،ملک کی اہم سیاسی پارٹیوں ،سماجی تنظیم اور متعدد اہم شخصیات کا مطالبہ ہے کہ ای وی ایم انتخاب کیلئے محفوظ طریقہ نہیں ہے ،اس کی جگہ بیلیٹ پیپرس کا استعمال کیا جائے تو الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ وہ ان امور پر خاص توجہ دے اور ای وی ایم کے استعمال کو بند کرے ۔
ڈاکٹر منظو ر عالم نے زور دار اندازمیں مطالبہ کیا کہ یوپی کے نتائج سامنے آنے کے بعد یہ ضروری ہوگیا ہے کہ آئند ہ کے تمام انتخابات بیلیٹ پیپرس سے ہی کئے جائیں اور اس کی شروعات گجرات الیکشن سے ہوجا نی چاہیئے ۔اس میں کوئی دورائے نہیں کہ گجرات انتخابا ب کو جیتنے کیلئے بھی اس طرح کی کوشش کی جائے گی ،یہ بات بھی یقینی ہے کہ بی جے پی کسی بھی حدتک جاسکتی ہے لیکن دوسری طرف عوام کے ساتھ دھوکہ ہوگا اور ایک جمہوری ملک میں زبردستی کوئی ان کا ووٹ لیکر ریاست کا سربراہ بنے گا ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ ،جرمنی جیسے ترقی یافتہ ممالک میں ووٹنگ کیلئے مشینوں کا استعمال ممنوع قراردیاجانا بھی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ای وی ایم ووٹنگ اور حق رائے دہی کیلئے محفوظ طریقہ نہیں ہے اور جمہوریت کی بقا ءکیلئے بیلٹ پیپرس کا استعمال ضروری ہے ۔
Click here to Reply or Forward
14.94 GB (99%) of 15 GB used
Manage
Terms – Privacy
Last account activity: 0 minutes ago

Details

Share FacebookTwitterWhatsAppدوستوں کوارسال کریں

تازہ خبریں

اسلامیات

حج بیت اللہ عبادت بھی اور عالم اسلام کے لئے پیغام اتحاد بھی!!  تحریر! جاوید اختر…

آمنا سامنا جولائی 4, 2022 0

مہاراشٹر کی سیاست : تاریخی و نظریاتی تناظر ڈاکٹر سلیم خان

جولائی 4, 2022

نئے نصاب تعلیم کی منصوبہ بندی

جولائی 4, 2022

حکومت ،میڈیا اور عدالتیں

جولائی 4, 2022

سپریم کورٹ کے تبصرے سے مرچی کیوں لگی جناب؟؟؟ تحریر: محمد شعیب رضا…

جولائی 4, 2022

محمد رئیس الدین چھ سال بعد جیل سے رہا حق پر ڈٹے ر ہنے کے لیئے رئیس…

جولائی 1, 2022

بڑی خبر : ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر وزیراعلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا، فیس…

جون 29, 2022
Prev Next 1 کا 304
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Refund Policy
  • Terms & Conditions
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Refund Policy
  • Terms & Conditions
All RIghts Reserves to Aamna Samna Media 2020