مٹیا محل کے انٹراسکول آرٹ مقابلہ میں طلبہ کی نمایاں دلچسپی عصری علوم کی اہمیت پرتوجہ دینا نئی نسل کیلئے لازم!عاصم خاں ممبر اسمبلی

سہارنپور ( احمدرضا) مٹیا محل کے انٹراسکول آرٹ مقابلہ میں طلبہ کی نمایاں دلچسپی کی جتنی بھی تعریف کیجائے وہ کم ہے مقامی ممبر اسمبلی حلقہ مٹیا محل دہلی کی موجودگی میں علاقہ کے سیکڑوں طلبہ اور طالبات نے اس شاندار اور منفرد آرٹ کمپٹیشن میں حصہ لیکر اپنی قابلیت کا جومظاہرہ کیا اسکی ہر سو تعریف کی جارہی ہے درجنوں اسکولی بچوں نے مختلف نظریات پر مبنی آرٹ بناکر مہمان خصوصی ممبر اسمبلی عاصم خاں اور دیگر مہمانوں کو حیرت میں ڈال دیا دس سال سے پندرہ سال تک کی عمر کے اسکولی بچوں نے جس بیباکی اور صفائی کے ساتھ یہاں اپنے ہاتھوں سے بناکر عمدہ آ رٹ کا جتنا بہترمظاہرہ کیا وہ کم ہی دیکھنے کو ملتاہے اور اس ہنر مندی اور قابلیت کیلئے ہر حال میں ان طلبہ کے اسکول کا اسٹاف اور اسکول کے ذمہ داران ہی داد کے مستحق ہیں!
مٹیا محل کے ہر دلعزیز ممبر اسمبلی عاصم خاں نے انٹر اسکول آرٹ کمپٹیشن کے موقع پر چیف گیسٹ کی حیثیت سے بولتے ہوئے کہاکہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ قوم کے ہونہار طلبہ کو ہر صورت عصری علوم سے بھی روشناس ہونا وقت کا تقاضہ ہے عاصم خاں نے زور دیکر کہا کہ اب ملک میں وہی کامیاب ہوگا کہ جو سبھی علوم بلخصوص عصری علوم میں مہارت رکھتاہوگا آج مقابلہ آرائی کا دور ہے ہر مورچہ پر اپنا دبدبہ اور اپنی چھاپ بنانیکے لئے ہمیں اپنی نئی نسل کو جدید سے جدید علوم سے آراستہ کرنا لازم ہے اس کام میں چوک نئی نسل کے سنہرے مستقبل کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے مقابلہ آرائی کے اس دور میں ہر طرح کے علم سے وابستگی ہم سبھی کیلئے بیحد ضروری ہوگئی ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نئی نسل کو تعلیم سے جوڑیں تاکہ وہ اپنی قابلیت کی طاقت سے اپنے آپ اپنے گھر اور اپنے ملک کیلئے ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکیں! مٹیا محل کے انٹراسکول آرٹ مقابلہ میں طلبہ کی نمایاں دلچسپی کی جتنی بھی تعریف کیجائے وہ کم ہے مقامی ممبر اسمبلی حلقہ مٹیا محل دہلی کے مطابق اسکول اسٹاف کے ڈسپلن اور اس آرٹ کمپٹیشن میں چھوٹے اور بڑے بچوں کی شاندار کارکردگی دیکھ کر مجھے یہ احساس ہوا کہ اب ہماری نسل مستقبل میں تعلیمی میدان میں ہر مقابلہ بہ آسانی اپنی اہلیت کے سہارے عبور کر سکتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ہر صورت بہتر تعلیمی مواقع دستیاب کرائیں اور انکو ہر حال میں بہتر سے بہتر تعلیم دلاکر مقابلہ کیلئے تیار کریں ہماری تھوڑی سی محنت اور دلچسپی ہمارے بچوں کا مستقبل سنوار سکتی ہے یہی بچے کل کے بھارت کے معمار ہوں گیں اس موقع پر مقامی ممبر اسمبلی نے مقابلہ میں کامیاب طلبہ کو انعام و اسناد سے سرفراز کیا اور اسکول اسٹاف کے اس اقدام کی سراہنا بھی کی