ناظمِ اعلی مفتی عبد اللہ پھول پوری عظیم شخصیت کے حامل ۔ مولانا یعقوب
سہارنپور۳دسمبر(احمد رضا)گزشتہ روز مکۃ المکرمہ میں حضرت مولانا مفتی عبد اللہ پھول پوری کے انتقال پر عالم اسلام میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ حضرت مولانا کے سانحأارتحال پر یہاں جامعۃ الطیبات حبیب گڑھ میں ایک تعزیتی نششت منعقد ہوئی جس کی صدارت آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدر و جامعۃ الطیبات کے ناظم مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے کی اس موقع پر جامعۃ الطیبات و مدرسہ معاف القرآن کے طلبہ و طالبات کے ذریعہ قرآن خوانی کرکے مولانامرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کیا گیااس مو قع پرمیٹنگ کی صدارت فرمارہے مولانا محمدیعقوب بلند شہری نے کہا کہ مدرسہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے ناظمِ اعلی مفتی عبد اللہ پھول پوری کی وفات سے جو خلا پید اہوا ہے اس کاپرُ ہونا مشکل ہے ،مفتی صاحب بڑے عالم دین تھے۔ مولانا مرحوم ملت کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بے حد فکر مند تھے۔ اور مسلمانوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر معاشرے کو علم کی شمع سے روشن کررہے تھے ۔ مولانا بلندشہری نے کہاکہ ان کی دینی و علمی نسبتیں بہت وسیع تھیں۔ مرحوم کے اخلاق و اوصاف سب کے لئے بہت نمایاں تھے، ان کے زیادہ تر اوقات سلوک و طریقت پر گزر تے تھے، اس کے باوجود مولانا مرحوم کی نظر مسلمانوں کے تعلیم و ترقی کے ہر شعبے پر تھی مولانامرحوم کی تحریک مسلمانوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری و ٹیکنیکل علوم سے بھی رو شناس کرانا تھا ۔اس موقع پر مولانابلند شہری نے مولانا مرحوم کے لئے دعاء مغفر ت کرائی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کرائی اوراس موقع پر دونوں اداروں کے طلبہ و طالبات کے علاوہ مفتی مجیب الرحمن مظاہری، مولانا محمد یعقوب مظاہری سیتا پوری ، قاری شاہ جہاں ، مولانا محمد احتشام ، قاری سعید الظفر، قاری عبد السبحان ، مولانا ابوالکلام ، ماسٹر محمد طلحہ ، مولانا محمد سلمان ، وغیر ہ حضرات شریک رہے۔ ۔