امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول ، ممبئی میں مورخہ30نومبر 2017 کو نعتیہ اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں جنوبی ممبئی کے ۸ (آٹھ)میونسپل کے درمیان ہوئے انٹر نعتیہ اور تقریری مقابلے میں اول ،دوم اور سوم مقام حاصل کیا۔
30نومبر 2017 کو اسکول کے وسیع ہال میں منعقد اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ جسے نہم ب کے طالب علم شیخ سرفراز جیلانی نیادا کیا۔ نظامت کے فرائض نادرہ مس نے بحسن خوبی سے ادا کیے۔ اور مہمانان کا تعارف کرایا۔ اسکول کے ہیڈماسٹر جناب احمد شاہ سر نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ دیگر مہمانان بیٹ آفیسر محترمہ نسرین آرزو باجی، بیٹ آفیسر اشفاق سر، فرید احمد صاحب، شاہینہ مس،پروفیسر شبانہ خان، پرویز برکاتی سر ، مہتاب سر، انیس سر،اکرم سر، الیاس سر، فریدہ مس کا گلوں دیکر استقبال کیا گیا ۔ اس مقابلے کے ججس محترم اخلاق سر (ریٹائر پرنپسل، آر۔سی۔ ماہم ڈیڈ کالج) اور محترم عبداللہ سر ( ریٹائر ہیڈماسٹر، جئے مہاراشٹرا میونسپل اسکول) کی اجازت سے پہلے نعتیہ مقابلے کی شروعات ہوئی۔ جس میں ۳۵ طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ اس کے بعد محترم قاری رضوان سر نے اپنی بہترین آواز میں اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔ اور اپنی دلکش آوازسے طلبہ و طالبات میں نیا جوش بھردیا۔ وقفے کے بعد تقریری مقابلے کا آغاز ہوا۔
تقسیم انعامات تقریب جناب امین پٹیل صاحبMLA مہمان خصوصی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔
مہمانان کے ہاتھوں نعتیہ اور تقریری مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازہ گیا۔ ہر دو مقابلے میں اول مقام حاصل کرنے والے کو 700روپیے اور سرٹفیکٹ دیا گیا۔ دوم مقام حاصل کرنے والے کو500روپیے اورر سرٹفیکٹ دیا گیا۔سوم مقام حاصل کرنے والے کو 300روپیے اورر سرٹفیکٹ دیا گیا۔اردو کارواں کے روئے رواں جناب فرید خان صاحب نے بھی اپنی جانب سے تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو انعامات دیئے۔ بیٹ آفیسر نسرین باجی نے بھی خصوصی انعام دیا۔ مہتاب سر نے تمام شرکاء مقابلہ کو 250 روپیے فی کس انعام کا اعلان کیا۔
اس مقابلوں میں امام باڑہ سیکنڈری کے علاوہ امام باڑہ پرائمری اسکول، جے۔آر اسکول، جے۔آر سیکنڈری، ناگ پاڑہ سیکنڈری ، عمر رجب سیکنڈری، واڈی بندر میونسپل اسکول، نظام پورہ میونسپل اسکول کے طلبہ و طالبات نے شرکت کیں۔ ان کا حوصلہ بڑھانے کے لئے راشد سر، اکرم سر، علی سر، انیس سر، اشتیاق سر بھی اپنے اسکول کی نمائندگی کررہے تھے۔
نعت
تقریر
اول: عاریش بننے علی (پنجم) امام باڑہ سیکنڈری اسکول
زیبا خاتون (عمر رجب سیکنڈری اسکول)
عرشیہ سلیم (ہشتم) امام باڑہ سیکنڈری اسکول
رشیدہ ( ناگپاڑہ سیکنڈری اسکول)
سمیر عارف (ہشتم) امام باڑہ سیکنڈری اسکول
عائشہ سلیم خان (امام باڑہ پرائمری اسکول)
خصوصی انعام: مہک (ایک ہزار روپیے) امین پٹیل صاحب کی جانب سے
امام باڑہ سیکنڈری اسکول کے اسٹاف عمران سر،وسیم سر، انجم مس، روبینہ مس، سعیدہ مس، محمد اسلم سر نے نظم وضبط کا خیال رکھا۔ اس میں تہمینہ مس، فہیمہ مس،ٹرسٹ کی کوآرڈینٹر نے بھی تعاون دیا۔
نادرہ مس کے رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔