دلت،پچھڑے اور مسلم طبقہ کو سنہرے خواب دکھانا سیاسی جماعتوں کا ہنر

سہارنپور(احمد رضا)اس کے علاوہملک کے حالات حاضرہ پر مسلم ملک یوتھ ایسو سی ایشن کی ایک اہم میٹنگ سے گزشتہ روز بھی خطاب کرتے ہوئے مسلم ملک یوتھ ایسو سی ایشن کے قائد عرفان راز ملک نے ملک میں عام آدمی پر ہو رہے د ظلم و ستم پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتیں پسماندہ، پچھڑی اور کمزور برادریوں کو ہراساں کرنا فوری طور پر بندنہیں کرتی ہیں تو انکی حمایت میں مسلم ملک ایسو سی ایشن سڑکوں پر اترکراپنی سہی بات منوانے کیلئے مظاہرہ کریگا اور جب تک ظلم و ستم کا یہ قابل شرم عمل نہیں رکتا توہمارا یونٹ مسلسل جدوجہد جاری رکھے گا . اس کیلئے مسلم ملک ایسو سی ایشن اور دیگر سوشل یونٹ بھی ہمارے ساتھ سخت سے سخت قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں میٹنگ کے بعد کل دیر شام جاری ایک پریس ریلیز میں ملک سماج کے قومی صدر عرفان راز ملک اور مسلم یوتھ ملک سماج کے سیکریٹری شان عالم نے کہاہیکہ آزادی کے ۷۰ سال کے دوران ابھی بھی ملک میں چند مٹھی بھر یاپھر یہ مانوکہ کل آبادی کے صرف ۵ فیصد لوگ ملک کی کل قومی املاک و اقتدار پر اپنی گرفت بنائیں رکھنے کے لئے ناداروں، مفلسوں، پسماندہ لوگوں، دلتوں اور مسلمانوں کو اپنی بربریت کا مستقل نشانہ بنائے رہتے ہیں اور ملک کے ۵ فیصد بااثر افراد ایک پلان کے تحت ہی وقت وقت پر ہندو اور مسلم کو آپس میں لڑوانے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اپناتے رہتے ہے اور ہماری ایماندار عدلیہ اور انتظامیہ بھی ایسا گھنونا کام کرنے والوں کو صرف خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہتی ہے مسلم ملک یوتھ ایسو سی ایشن کے قائد عرفان راز ملک اوریوتھ ملک سماج کے سیکریٹری شان عالم ملک نے بیباک لہجہ میں کہا کہ سبھی پارٹیاں اکثرجھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آتی رہتی ہیں اور اقتدار میں آنے کے بعد رنگ بدل کر عوام بلخصوص پچھڑوں اور مسلم اقوام کو دھوکہ دیتی رہتی ہیں آج پسماندہ اور اپنے حقوق سے محروم سماج بد حال زندگی جینے پر مجبور ہے اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے مرکزی اور ریاستی سرکاریں ہر بات سے بہ خوبی واقف ہیں، شان عالم ملک نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت حکومت میں آتے ہی ملک کے آئین کو کنارے کر کے آر ایس ایس کا ایجنڈا لاگو کیا جا رہا ہے جو ملک کی ترقی ، خوشحالی اور سالمیت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے ملک کا آئین سیکولر ہے جب کہ بھاجپا کا ایجنڈا فرقہ پرستی پر مبنی ہے آج ہم سبھی کو ایسے ایجنڈے سے ہوشیار رہنا ہے اور تفرقہ سے بچکر ہی قوم کیلئے اور مل؛ک کے لئے بہتری کے عملی کام انجام دینے ہیں ہماری یکجہتی ہی ہماری طاقت ہے!