او بی سی کمیشن کو آئینی درجہ دلا کر رہیں گے مودی، او بی سی طبقے کو رام کرنے کی کوشش

پراچی (گجرات)،29؍نومبر:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ کانگریس کی ’رکاوٹ‘کے باوجود دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دلا کر ہی رہیں گے۔مسٹر نریندر مودی نے یہاں ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ کانگریس اب او بی سی طبقے کا ووٹ لینے کے لئے نسل پرستی کا زہر پھیلا رہی ہے ، مگر اس نے اپنے اقتدار میں کبھی او بی سی کمیشن کو درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کمیشن کی طرح آئینی درجہ دلانے کی پہل نہیں کی۔