نئی دہلی،28نومبر :26/11ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید نے دہشت گردوں کی فہرست سے اپنا نام ہٹانے کے لئے اقوام متحدہ میں درخواست دائر کی ہے۔ لشکر طیبہ کے بانی نے یہ پٹیشن تب داخل کی تھی، جب وہ نظر بند تھا۔حافظ سعید نے یہ پٹیشن لاہور کے ہی ایک قانونی فرم ‘مرزا اینڈ مرزا’ کے ذریعے داخل کی ہے۔ اسے داخل کرنے والے نوید رسول مرزا پاکستان کے نیشنل اکاونٹبلٹی بیورو میں وکیل رہ چکے ہیں۔حافظ کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے مدنظر امریکہ نے اس پر 10 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہوا ہے۔ اسے حال ہی میں ثبوت کی کمی کی وجہ سے پاکستان کے عدالتی جائزہ بورڈ نے بری کر دیا ہے۔ وہ اس سال جنوری سے نظربند تھا۔بتا دیں کہ ہفتہ کو وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گرد حافظ کا اس طرح سے چھوٹ جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان دہشت گرد کے خلاف مقدمہ چلانے میں ناکام رہا ہے جس کا فائدہ براہ راست طور پر دہشت گرد کو ملا اور وہ بری ہو گیا۔