26/11حملے کے بعد یوپی اے حکومت نے روکی تھی فضائیہ کا سرجیکل اسٹرائیک
انئی دہلی27نومبر
ڑی حملے کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مرکزی سرکار کی طرف سے کئے گئے مبینہ سر جیکل اسٹرائیک پر اپوزیشن نے سوال کھڑے کئے تھے۔ کانگریس نے اس حملے کے ثبوت مانگے تھے، لیکن اب ایک نئے انکشاف کی وجہ سے کانگریس کی قیادت والی اس وقت کی یو پی اے حکومت پر ہی سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ٹائمس ناؤ نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے ۔ اس انکشاف میں کہا گیا ہے کہ 2008 میں ہوئے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے دوران ایئر چیف مارشل رہے پھلی ہومی میجر (ریٹائرڈ) نے اتوار کو انکشاف کیا کہ اس وقت بھارتی فضائیہ اس حملے کا بدلہ لینے کے لئے پوری طرح تیار تھا، لیکن اس وقت کی یو پی اے حکومت نے فضائیہ کے سر جیکل اسٹرائیک کی منظوری نہیں دی۔میجر نے بتایا کہ ایئر فورس پاکستان کو سبق سکھانا چاہ رہا تھا ، 2008 میں اس حملے کی مکمل منصوبہ بندی بھی کرلی گئی تھی۔ 26/11 حملے کے 9 سال بعد سابق ایئر فورس چیف نے اس وقت کے یو پی اے حکومت پر یہ ’ دھماکہ‘ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس ایسا کرنے کی پورا منصوبہ تھا۔ فضائیہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ پر حملہ کرنے کی طاقت رکھتی تھی، لیکن اس وقت کی یو پی اے حکومت نے ایئر فورس کو اس کی اجازت نہیں دی۔ میجر نے کہا کہ 26/11 حملے کے بعد بھارت کے پاس حملے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت تھا۔