بی جے پی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے مرحلے کے لیے جاری کی چھٹی اور آخری فہرست، آنندی بین کو نہیں ملا ٹکٹ
نئی دہلی،27نومبر:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے اپنے 34 امیدواروں کی چھٹی اور آخری فہرست آج یہاں جاری کی۔ بی جے پی مرکزی الیکشن کمیٹی کے سیکرٹری جگت پرکاش نڈا نے یہ فہرست جاری کی۔ بی جے پی اب تک پانچ فہرستوں میں 148 امیدواروں کی فہرست جاری کر چکی ہے۔ اس فہرست کے ساتھ تمام 182 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا جا چکا ہے۔لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس فہرست میں ریاست کی سابق وزیراعلیٰ آنندی بین پٹیل کا نام نہیں ہے۔ بی جے پی نے اس مرتبہ آنندی بین پٹیل کی جگہ پر بھوپیندر پٹیل کو موقع دیا ہے۔ بتا دیں کہ پیر کا دن دوسرے مرحلہ کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن بھی ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ اس فہرست میں ریاست کی سابق وزیراعلیٰ آنندی بین پٹیل کا نام نہیں ہے۔