وزیراعظم لاہور میں شادی میں شرکت کر سکتے ہیں، تو ہند۔ پاک میں کرکٹ کیوں نہیں؟ کانگریس کے رہنما ششی تھرور
نئی دہلی،27؍نومبر؛ کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کی وکالت کی ہے۔ تھرور کا کہنا ہے کہ جب نریندر مودی لاہور میں شادی کی تقریب میں حصہ لے سکتے ہیں تو پھر ہندوستان-پاکستان کے کرکٹ کھیلنے میں کیا مسئلہ ہے؟ششی تھرور نے اتوار کو یہ بیان ایک تقریب میں بطور پینل ممبر دیا۔ انہوں نے کہا کہ، "ہندوستان اور پاکستان کو پھر سے کرکٹ کھیلنا چاہئے، دونوں ملکوں کو آنے والے سالوں میں مزید سیریزکھیلنا چاہئے۔ مجھے لگتا ہے کہ بدقسمتی سے ہم سفارتی طریقہ سے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کو آگے نہیں لے جا پائیں گے۔وزیراعظم لاہور میں شادی میں شرکت کر سکتے ہیں، تو ہند۔ پاک میں کرکٹ کیوں نہیں؟کانگریس کے رہنما تھرور نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ دونوں ملکوں کے سیکورٹی مشیران نے بینکاک میں ملاقات کی ہے۔ ہمارے وزیر اعظم اور پاکستان کے وزیر اعظم بھی کوفہ میں مل چکے ہیں۔ ہمارے وزیراعظم لاہور جا کر شادی اور سالگرہ کی پارٹی میں شامل ہو کر آئے ہیں۔ اگر یہ سب کچھ ہوسکتا ہے تو دونوں ممالک کرکٹ کیوں نہیں کھیل سکتے؟