ساتواں پے کمیشن کی بنیاد پرمرکزی ملازمین کے لئے ایک اور اچھی خبر

نئی دہلی،27؍نومبر:ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر مرکزی ملازمین کو ڈپیوٹیشن پر دیے جانے والے بھتے میں اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت نے حکم جاری کر کہا ہے کہ اس بھتے کو 2,000روپے سے بڑھا کر 4,500 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔ عملے کی وزارت کے بیان کے مطابق ایک ہی جگہ پر ڈپویٹ ہونے پر بھتہ اصل تنخواہ کا پانچ فیصد ہوگا جو زیادہ سے زیادہ 4,500 روپے ماہانہ تک ہو سکتا ہے۔ عملے اور تربیت محکمہ نے کہا کہ اگر ڈپیوٹیشن دوسرے شہر میں کی جاتی ہے تو بھتہ بنیادی تنخواہ کا 10فیصد کم از کم 9,000 روپے ماہانہ ہوگا۔اس کے مطابق مہنگائی بھتہ 50فیصد بڑھنے پر اس بھتے کی تحدید میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔اب تک ایک مقام پر ڈیپوٹیشن الاؤنس بنیادی تنخواہ کا 5فیصد کم از کم 2,000 روپے تھا۔