’پدماوتی‘ کوبرطانیہ میں دکھائے جانے کے فیصلے پر غور کیا جارہا ہے۔

نئی دہلی 26نومبر:احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے فلم’ پدماوتی‘ کو طے تاریخ یکم دسمبر کو برطانیہ میں دکھائے جانے کے فیصلے پر پھر سے غور کیا جارہا ہے۔روزنامہ ’گارڈین‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم کو ریلیز کرنے کیلئے برطانیہ براڈکاسٹنگ فلم کارپوریشن (بی بی ایف سی) سے ملی ہری جھنڈی کا وہاں کے راجپوت سماج کے احتجاج کی وجہ سے اس فلم کی ڈسٹریبیوٹر کمپنی’ پیراماؤنٹ پِکچرس‘پدماوتی کو ریلیز کئے جانے کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے۔