۱یس پی یابی ایس پی نے نہیں بلکہ ہم نے پردیش میں بلدیاتی چناؤ کرانے کی ہمت کی مافیا راج ختم ہواہم عوام دوست سرکار کے حامی ہیں۔ چیف منسٹر یوگی
سہارنپور۲۶نومبر(احمد رضا) ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پروگرام سے تین گھنٹہ دیری سے تین بجے کے بعد یہاں گاندھی پارک کے میدان میں اپنے میئر سیٹ کے امیدوار سنجیو والیا کی پبلک ریلی میں ووٹ مانگنے کی غرض سے پہنچے یہاں پہنچتے ہی یوگی نے اپنے پرانے انداز میں بھیڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب کمشنری سے مافیا راج ختم ہوگیاہے ہم نے سبھی مافیاؤں، غنڈے عناصر اور زمینی گینگسٹروں کو بلو میں لوٹادیاہے کسی کی بل سے باہر جھانکنے کی بھی ہمت نہی ہے سرکار پر امن انداز سے ترقیاتی کام، انجام دے رہی ہے!
وزیر اعلیٰ یوگی نے کہاکہ سماجوادی، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس راج میں کبھی بیروزگاری دور کرنے کی کوشش ہی نہی کی گئی ہماری سرکار میں پہلی بارریاست میں پچاس ہزار نوجوانوں کی پولیس ڈپارمنٹ میں قابلیت کی بنیاد پر شفاف طور سے بھر کیجائے گی، ایک لاکھ سے زائد ٹیچرس کی بھرتی کا پلان بھی تیار ہے یوگی نے کہاہیکہ غیر قانونی قتل کھانہ بند ہوچکے ہیں ناجائز کھنن بھی بندہے عام آدمی اندنوں سکون کیساتھ زندگی گزار رہاہے کوئی دنگا فساد نہی ضلع ہیڈ کواٹر پر چوبیس گھنٹہ بجلی دستیاب رہیگی عوام کو سستے ریٹ سے بجری ، ریت اور مٹی دیجائیگی یوگی نے بیباک لہجہ میں بھیڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی ڈپارمنٹ سے چور بازاری کرنیوالوں کی ہسٹ لسٹ تیار ہے ہم نے آٹھ ماہ میں سبھی کو سدھرنیکا موقع دے دیاہے اب کسی بھی صورت ناجائز وصولی، مافیا راج اوربد امنی برداشت نہی ہوگی!
وزیر اعلیٰ یوگی نے کہاکہ عوام نے ہمکو اقتدار سونپاہے بلدیاتی چناؤ میں بھی ہمارے امیدواروں کے ہاتھوں میں عوام طاقت سونپ کر سہی کام انجام دئے جانیکی اپنی عمدہ سوچ پر قائم رہتے ہوئے اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں گے یوگی نے کہاکہ جو کام پچھلی سرکاریں بیس سالوں میں نہ کرپائیں وہ میری سرکار نے صرف آٹھ ماہ میں کر دکھایا ہے چیف منسٹر یوگی نیکہاکہ ہمارے میئر سیٹ سے امیدوار سنجیو والیا صاف ستھری سوچ کے علمبردار ہیں آپ ہمارے امیدواروں کو بھاری ووٹ سے جتاکر اپنا میئر اور اپنے کونسلر چنے! ہم اپنے وعدے سبکا ساتھ سبکا وکاس پر مضبوطی سے قائم رہکر سبھی کیلئے بہتر ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لاکر آپکو بہتر سہولیات اور مواقع فراہم کرائیں گے!