ڈاکٹر سہیل فاروقی، پروفیسر خالد محموداورپروفیسر شہزاد انجم کے ذریعہ جشن یوم اردو کا افتتاح نئی نسل کاہر صورت عصری علوم سے آراستہ ہونا ضروری! سہیل فاروقی
سہارنپور(خاص خبر احمد رضا) کمشنری کے معیاری عصری تعلیمی ادارہ براؤن ووڈ پبلک اسکول( انگلش میڈیم) میں کل بڑی آن بان کے ساتھ ملک کی راجدھانی دہلی کے تاریخی ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے تشریف لائے ملک کے نامور مسلم اسکالر اور اردو زبان کی ماہر شخصیات ڈاکٹر سہیل فاروقی، پروفیسر خالد محموداورپروفیسر شہزاد انجم کی زیر قیادت جشن یوم اردو کا شاندارافتتاح ہزاروں طلبہ کی موجودگی میں عمل میں آیا براؤن ووڈ پبلک اسکول( انگلش میڈیم) میں کل یہ تقریب ہر زاویہ سے یہاں برسوں تک یاد رہیگی جہاں ارود کیلئے لمبا راستہ طے کرتے ہوئے ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ڈاکٹر سہیل فاروقی، پروفیسر خالد محموداورپروفیسر شہزاد انجم جشن یوم اردو پر یہاں تشریف لائے وہی اسکول کے ہزاروں طلبہ اور طالبات نے جس گرم جوشی سے کالج کی سربراہ میڈم صبوحی کی موجودگی میں اپنے مہمانان خصوصی کا استقبال وہ صرف اردو سے محبت رکھنے والے ادب شناس لوگ ہی کر سکتے ہیں یوم اردو کے اس عظیم جشن میں گیت، غزل، تمثیلی مشاعرہ اور تقاریر میں ارود زبان سے لگن اور محبت کے جوہر اورزبردست ہنر اسکول کے چھوٹے بڑے بچوں اورت بچیوں نے حاضرین کے سامنے پیش کئے انکی جس قدر بھی تعریف کیجائے وہ کم ہوگی در حقیقت ادارہ براؤن ووڈ پبلک اسکول( انگلش میڈیم) میں جشن یوم اردو پر بچوں کا اردو سے لگاؤ دیکھ کر ایسا لگاہیکہ قوم اپنے کلچر اور تہذیب کا فراموش نہی کریگی بلکہ اپنی اس شاندار تہذیب کا پرچم جلد ہی پورے عالم میں لہرائیگی؟ ہمارے ملک کے اکابرین کے دل ودماغ میں ہمیشہ اپنے عوام کی خوشحالی اور ترقی انکے سیاسی اور سوشل کیرئر کو سدھارنے اور سنوارنیکا بے لوث جذبہ مددتوں قائم رہاہے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد اور لگاتار اونچا اٹھتا ہوا جامعہ کا اعلی ٰتعلیمی معیار آج اسی جذبہ اور صاف شفاف نیک نیتی کا سب سے بڑا تاریخ ساز نتیجہ پوری دنیا کے سامنے ہے! مسلم قوم کی تعلیمی پستی کے سوال کی بابت عوام میں ہردلعزیز اردو دوست ڈاکٹر سہیل فاروقی نے کہا نئی نسل کو ہر صورت تعلیم کے بیش قیمتی زیور سے آراستہ کرناہم سبکی پہلی ذمہ داریہوگی کہ ہم یہاں بڑے دینی اور عصری تعلیمی ادارے اپنی بیٹیوں کے لئے کھولیں اور تعلیم کو عام کریں ڈاکٹر سہیل فاروقی نے کہا کہ اردو زندہ قوم کی زندہ جماعت ہے ہر طرح سے مٹانے کی سازشوں کے بعد بھی یہ ملک ہی نہی بلکہ پورے عالم میں پھل پھول رہی ہے! ملک کے نامور ماہر تعلیم اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر شہزاد انجم نے کہاکہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ اردو کی تعلیم بھی ہمارے لڑکوں اور ہماری لڑکیوں کے لئے آج بہت ہی ضروری ہے اردو سے روزگا بھی ملتاہے داد بھی ملتی ہے اور رتبہ بھی حاصل رہتاہے پروفیسر شہزاد انجم نے بیباک لہجہ میں کہا اردو زباں کبھی پست نہی ہوگی ہماری نئی نسل کیسے بھی سہی آج مادری زبان اردو سے جڑی ہوئی ہے اسکول کے بچوں نے جس انداز میں اردو زبان کو چار چاند لگاتے ہوئے تمثیلی مشاعرہ اور گیت پیش کئے یہ حوصلہ اس بات کی غمازی کیلئے کافی ہیکہ اردو کے چاہنے والے کبھی کم نہ ہوں گے ڈاکٹر شہزاد انجم نے کہاکہ ضلع سہارنپور کی سرزمیں قابل قدر علماء کرام کی سرزمین ہے ہمکو یہاں آکر فخر کا احساس ہوتاہے آپنے کہاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لئے مولا محمودالحسن کی خدمات بھی قابل رشک ہیں! دہلی اردو اکیڈمی اور درجن بھر سرکاری اور غیر سرکاری عہدوں پر فائز رہے ہمارے قابل قدر پروفیسر خالد محمود نے اس موقع پر طلبہ اور مہمانوں کی بھاری بھیڑ کلو خطاب کرتے ہوئے کہ میں اپنے جلسوں میں قوم کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بھیڑ دیکھ کر سوچتاہوں کہ نوجوانوں کیلئے اردو زبان سیکھنے کے بعد ملک اور بیرون ممالک میں روزگار کیلئے بہت موقع دستیاب ہیں اردو سیکھنا آج بیحد ضروری ہے اپنی یہ زبان سیکھنے کے بعد مایوس ہونیکی ضرورت نہی اردو والوں کے چاہنیوالے ہر جگہ موجود ہیں! پوفیسر خالد محمود نے کہ کہ ہماری نئی نسل کیلئے عصری علوم کیساتھ ساتھ اپنی مادری زبان اردو کی ڈگری بھی بیحد ضروری ہے اردو کے مزید معیاری ادارے ملک میں ہونے بیحد ضروری ہیں آپنے کہاکہ تاریخ شاہد ہیکہ ہماری لڑکیوں اور لڑکوں نے تعلیم حاصل کرکے بلندمقام حاصل کئے ہیں اور معاشرے کو جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر تعلیم کی روشنی سے منورکیا ہے خالد نحمود نے کہاکہ عورتیں اگرتعلیم یافتہ ہوں تو وہ پورے ہی معاشرہ کو تعلیم کے ز یورسے آراستہ کرسکتی ہیں اوراپنے بچے وبچیوں کو تعلیم کی بلندیوں تک پہنچاسکتی ہیں پروفیسر خالد محمودنے مقامی تعلیمی ادارہ براؤن ووڈ پبلک اسکول کی بیحد تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمال کا ادارہ ہیکہ جہاں انٹر تک انگلش ٹو انگلش تعلیم کا چلن ہے مگر اسکے بعد بھی اس ادارے نے شاندار طریقہ سے جشن یوم اردو کا انعقاد کرتے ہوئے اپنے بچوں اور بچیوں سے اردو زبان میں شاندار اردو پروگرام پیش کرائے پروفیسر محمود نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کر ہی نہیں سکتی ہے! آج کی ان شاندار تقریبات کو بلندیوں تک پہنچانے کیلئے اردو کا قابل ترین